تنویر پونچھی
پونچھ؍؍ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز وریندر منیال نے آج حیران کن طور پر میونسپل کونسل پونچھ کا دورہ کر کے میونسپلٹی کے تحت آنے والے علاقوں میں ہو رہے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس دوران میونسپلٹی کے صدر ایڈوکیٹ سنیل شرما نے اپنے کونسلروں کے ہمراہ ان سے ملاقات کر کے میونسپلٹی کے زیر اہتمام آ رہے علاقوں میں ہو چکے و زیر تعمیر ترقیاتی و فلاحی کاموں سے متعلق جانکاری دی اس دوران سول سوسائٹی و انتظامیہ کے دیگر افسران نے بھی ان سے ملاقات کر کے اپنی اپنی مشکلات ان کے روبرو بیان کیں اس موقع پر صفائی سرمچاریوں کی ایک ٹیم نے بھی ان سے ملاقات کی اور اپنی مانگیں ان کو سنائیں انہوں نے کہا کہ صفائی کرمچاریوں کو نہ ہی ان کی کام کی مناسب اجرت دی جاتی ہے اور نہ ہی دیگر کام میں ان کو اہمیت دی جاتی ہے تمام وفود و وکلاء سے ملاقات کے بعد انہوں نے وفود کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے تمام جائز معاملات انتظامیہ سے مل کر حل کیے جائیں گے۔