راجیہ سبھا میں‘ویمن سیفٹی ڈے ’مناے کا مطالبہ

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍خواتین کے خلاف جنسی جرائم کے بڑھتے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس پر روک لگانے کے مقصد سے لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے ملک بھر میں خواتین کے تحفظ کا دن (ویمن سیفٹی ڈے )یا ہفتہ منانے کا مطالبہ آج راجیہ سبھا میں کیاگیا۔جنتا دل یونائیٹیڈ کی کہکشاں پروین نے وقفہ صفر میں یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ خواتین کے ساتھ افسوس ناک جرائم کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ان واقعات کی وجہ سے ملک اور سماج میں اشتعال بھڑتا جارہا ہے لیکن مرکز اور ریاستی حکومتوں کے تمام اقدامات کے باوجود اس طرح کے واقعات رک نہیں رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سماج کو بیدار کرنے کے لئے سوچھتا مشن کے تحت ایک مہم چلائے جانے کی ضرورت ہے ۔ٹیچرس ڈے ،ڈاکٹرس ڈے اور فاردرس ڈے جیسے دنوں کے انعقات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سال بھر میں ایک دن یا ایک ہفتہ کو خواتین کے تحفظ کا دن یا ہفتہ منایا جانا چاہئے ۔اس کے تحت پنچایت کی سطح سے لے کر ہیڈکوارٹر اور اعلی سطح پر مختلف انعقاد کرکے لوگوں کو خواتین کے تحفظ کے تئیں بیدار کیاجانا چاہئے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا