ڈینگی کی ویکسن بنانے کا کام شروعاتی مرحلے میں

0
0

اگلے کچھ برسوں میں یہ دوا بازار میں آجائے گی:ہرش وردھن
یواین آئی

نئی دہلی؍؍صحت اور خاندان کے فلاح و بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے جمعہ کو کہا کہ ملک میں ڈینگی سے بچاؤ کی ویکسن کو بنانے کا کام شروعاتی مرحلے میں ہے اور اگلے کچھ برسوں میں یہ دوا بازار میں آجائے گی۔ڈاکٹر ہرش وردھن نے لوک سبھا میں وقفہ سوال کے دوران ڈینگی سے بچاؤ کی مرکزی حکومت کے منصوبوں سے منسلک ایک ضمنی سوال کے جواب میں بتای اکہ ڈینگی کے علاج کے لئے دوا پر تحقیق ہورہی ہے ۔حالانکہ یہ ابھی شروعاتی مرحلے میں ہے ۔اگلے کچھ برسوں میں یہ دوا بازار میں مہیا کرادی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی اور دیگر ایسی بیماریاں مچھروں کے کاٹنے سے پھیلتی ہیں اور ان کے بارے میں لوگوں کو بیدار کیاجانا ضرور ی ہے ۔ایک دیگر سوال کے جواب میں ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ڈاکٹروں کی تقرری کی ذمہ داری ریاستی حکومت کی ہے اور اگر وہ ایسے ماہرین کی تقرری نہیں کرسکتی تو اس سلسلے میں مرکزی حکومت کی تجویز ‘یو کوٹ ،وی پے ’ یعنی آپ ڈاکٹروں کی تقرری معقول تنخواہ کی بنیاد پر کریں اور اس کی ادائیگی مرکزی حکومت کرے گی۔وزیر صحت نے کہا کہ حکومت نے ایسے ماحولیات کے لئے زہریلے مواد کا نوٹس لیا ہے جو عام طورپر نقصان دہ ہیں۔ان مواد میں زہریلے عنصر ،بھاری دھات جیسے سیسا،پارہ، آرسینک،کیڑے مارنے کی دوا اور دیگر کیمیکل بینجن ،فارمل ڈیہائیڈ،روڈون،فینولس اور ٹھیلیٹس وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے بھاری دھاتوں سے جڑی بیماریوں کے سلسلے میں ایوان کو مطلع کرایا کہ ایمس نئی دہلی میں 310 مریضوں میں سے 147میں ماحولیاتی طورپر زہریلی،بھاری دھات ،اعلی سطح پر پائی گئی ہیں اور پازیٹومعاملوں میں فلورائڈ،پارہ،ویناڈیم ،کرومیم،مینگنیز،آئرن اورسیسا شامل ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا