سرحدی مکینوں میں پھرخوف ودہشت کاعالم
ناظم علی خان
مینڈھر؍؍لائن آف کنٹرول پرپاکستا نی ا فواج کی فا ئر نگ کے نتیجے میں لائین آف کنٹرول پر رہائش پذیر لوگوںمیں ایک دفعہ پھر تشویش اور خوف و دہشت کا ماحول میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔ نو جو ان لیڈر ظہیر خان نے کہا کہ پونچھ لائن آف کنٹرول پر ہند پاک افواج کے درمیان بندوقوں کی گن گرج ہوئی جس کی وجہ سے سر حدی پٹی میں بسنے والو ں لوگ ایک با ر پھرخوف و دہشت میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سر حدی علاقو ں میں لو گ کھیتی با ڑی کر رہے ہیں، اور ڈر میں مبتلا ہیں کہ پا کستا ن کبھی بھی فا ئرنگ شروع کر دی گی جس کی وجہ سے ہمیں نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو سب سے پہلے سرحدوں پر جاری جنگ بندی کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے چاہئیں، کیونکہ گولہ باری اور گن گرج سے سرحدوں پر مقیم آر پار آبادی زبردست مشکلات اور مسائل سے دوچار ہیں۔ دونوں ممالک کو ایسے ہی اقدامات اُٹھانے چاہئیں جس سے خوشگوار ماحول قائم ہوسکے ۔جبکہ سرپنچ ما جد کھٹا نہ نے کہاکہ کنٹرول لائن پر آر پار دونوں اطراف سے کشیدگی اور فائرنگ کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ دو نو ں افو اج کے مابین بندوقوں کے دہانے کھل جانے کے باعث لائین آف کنٹرول پر رہائش پذیر لوگوںمیں پھر فکر وتشویش اور خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ واضح رہے لائین آف کنٹرول (پو نچھ) میں پاکستان افو اج نے گولہ بھاری کی جس دوران پا کستا نی افو اج نے بھا رتی چو کیو ں کے ساتھ ساتھ رہا ئشی علاقو ں کوک بھی نشانہ بیا یا تھا۔ اورگو لہ بھا ری کی زد میں آنے سے دو افراد ہلا ک ہو گئے تھے جبکہ 9دیگر زخمی ہو ئے ۔جس کی وجہ سے علا قہ میں دہشت کا ما حول پیدا ہوا ہے ۔