جل جیون مشن

0
0

حکومت لوگوں کو پینے کے پانی کی فراہمی میں ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ ساہو
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍کمشنر سیکرٹری پی ایچ ای اجیت کمار ساہو نے آج جل جیون مشن اور جے اینڈ کے اِنفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فائنانس کارپوریشن کے تحت ہاتھ میں لئے گئے پروجیکٹوں پر جاری پیش رفت کا ایک میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔اُنہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ ان پروجیکٹوں پر اَب تک حاصل کی گئی پیش رفت کا تفصیلی رِپورٹ پیش کریں۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے اِلتوأ میں پڑے پروجیکٹوں کی موجودہ صورتحال اور دیگر پروجیکٹوں کے لئے ٹینڈرنگ کے عمل میں سرعت لانے پر زور دیا تاکہ یہ پروجیکٹ مارچ 2020تک مکمل کئے جاسکے ۔ساہو نے میٹنگ کے دوران جگ جیون مشن کے تحت پی ایچ ای پروجیکٹ ، نیشنل رورل ڈرنکنگ واٹر پروگرام ، نبارڈ و دیگر پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو صاف پینے کا پانی فراہم کرنے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں انجام دے رہا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت پائی جاتی ہے اُن علاقوں کی طرف خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔میٹنگ میں چیف انجینئر عبدالواحد کے علاوہ کشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے انجینئرصاحبان موجود تھے۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ حکومت نے جموںوکشمیر یونین ٹریٹری میں جل جیون مشن کے تحت تمام گھرانو ں کو 2022ء تک صاف پینے کا پانی فراہم کرنے کا عز م کیا ہے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا