سکولی تعلیم محکمہ نے جسمانی طور ناخیز افراد کا دن منایا

0
0

سریتا چوہان نے شمولیاتی تعلیم کی طرف توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جسمانی طور ناخیز افراد کے بین الاقوامی دن کے سلسلے میں ٹیچرز بھون جموں میں محکمہ تعلیم کی طرف سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ کمشنر سیکرٹری سکولی تعلیم سریتاچوہان نے اس پروگرام کی صدارت کی اور مختلف سرکاری تعلیمی اداروں کے بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے ۔ پروگرام کی شروعات سائین لینگویج میں قومی ترانے کے گائین سے شروع ہوئی اور بچوں نے اپنے ہاتھوں میں اس موقعہ پر قومی ترنگے رکھے تھے جو ایک دلکش نظارہ پیش کر رہا تھا ۔ اس موقعہ پر پلوامہ میں پیش آئے حادثے سے متعلق بچوں نے ایک پروگرام بھی پیش کیا کچھ بچوں نے حب الوطنی کے گیت پیش کئے جس کی وہاں موجود سامعین نے کافی تعریف کی ۔ سریتہ چوہان نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے جسمانی طور ناخیز افراد کے حقوق سے جُڑے مختلف پہلوؤں اور اس طبقے کی بہبودی کیلئے عملائی جا رہی سکیموں کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جے کے بوس جسمانی طور خاص بچوں کیلئے سی بی ایس ای کے رہنما خطوط کے عین مطابق امتحانات اور ایولویشن کا عمل اختیار کر رہا ہے ۔ سٹیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر سماگراہ شکھشا ڈاکٹر ارون منہاس نے شکریہ کی تحریک پیش کرتے ہوئے تمام متعلقین کا شکریہ ادا کیا ۔ آخر پر ذہین بچوں کی عزت افزائی کی گئی اور اُن بچوں میں مومنٹوز تقسیم کئے گئے جنہوں نے انٹر نیشنل انجلی فیسٹول میں حال ہی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ اس پروگرام کی اینکر سکرتی سوری جو بینائی سے محروم ہے کی بھی عزت افزائی کی گئی ۔ اِس موقعہ پر سپیشل سیکرٹری سکولی تعلیم غضنفر علی ، ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں انورادھا گپتا ، چیئر پرسن جے کے بوس پروفیسر وینا پنڈتا اور کئی دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا