0
43
  • لازوال ڈیسک
    جموں؍؍جموں وکشمیر میں آباد گجر طبقہ نے کچھ گروہوں کی جانب سے دئے جانے والے بیانات جن میں قبائیلی مسائل کا زمین کی پکڑ کے ساتھ اختلاط کی بات کی ہے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے ۔یہاں ٹرائبل ریسرچ اینڈ کلچرل فائونڈیشن کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں طبقہ کے درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔مقررین نے کہا کہ ریاست کے مختلف حصوں میں قبائلی طبقہ کئی ساری مشکلات سے دو چار ہے اور دبائو میں ہے اور انسانیت کی بنیاد پر مدد کی راہ دیکھ رہے ہیں تاکہ اپنی زندگی کو چلایا جائے۔واضح رہے اس تقریب کی صدارت معروف اسکالر ڈاکٹر جاوید راہی نے کی ۔یہاں منعقدہ تقریب میں طبقہ کے لیڈران نے اپیل کرتے ہوئے کہا ذرائع کے مطابق جموں کی کچھ تنظیموں نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے حکم نامے کی مخالفت کی ہے جس میں وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ قبائل عوام کو تنگ نہیں کیا جا نا چاہئے جب تک ٹرائبل پالیسی تیار نہ کی جا سکے ۔گجر لیڈران نے طبقہ کی جانب بڑھتی ہوئی تنگ نظری پر تشویش کا اظہار کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر جاوید راہی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم گجر ریاست کے مستقل باشندگان ہیں اور ریاست میں ہم گھوم پھر سکتے ہیں اور لوگوں کو ہمارا قبائلی طرز زندگی سمجھنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ صدیوں سے ہم گجروں نے اپنے مویشیوں کو بچوں کی طرح پالا ہے اسلئے گائو رکشکوں کو پریشانی کی ضروررت نہیں ۔انہوں نے جموں و اسیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صدیوں سے آپسی بھائی چارے اور رواداری کو برقرار رکھا جائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا