راجیو دھون اجودھیا تنازعہ میں نظر ثانی کی درخواست پر بحث نہیں کریں گے
یواین آئی
نئی دہلی؍؍اجودھیا تنازعہ میں مسلم فریق کی جانب سے پیش ہوئے سینئر وکیل راجیو دھون سپریم کورٹ میں دائر نظر ثانی کی درخواست پر جرح نہیں کریں گے ۔نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے والے جمعیت علمائے ہند نے مسٹر دھون کو معاملے سے الگ کردیا ہے ۔ اس بات کی اطلاع خود مسٹر دھون نے اپنے فیس بک پوسٹ کے ذریعے دی ہے ۔مسٹر دھون نے لکھا ہے کہ انہیں بابری مسجد کیس کے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ اعجاز مقبول نے برخاست کردیا ہے ۔ انہیں غیر صحت مند بتایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب نظر ثانی پٹیشن یا اس معاملے میں کسی بھی سماعت میں وہ شامل نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘مجھے ‘بیمار’ بتانا بکواس ہے ‘‘۔