خواجہ عنایت اللہ ملک کی صدارت میں ڈیلران کا اِجلاس منعقد

0
0

درپیش مسائل و مطالبات پر گفت شنید ،ضلع اکائی تشکیل دینے پہ اتفاق
نمائندہ لازوال
ڈوڈہ؍؍ضلع ڈوڈہ کے ڈیلران کا اِجلاس زیر صدارت ڈیلر ایسوسیشن کے صوبائی صدر خواجہ عنایت اللہ ملک منعقد ہوا جس میں ڈیلران کو درپیش مسائل و مطالبات پر گفت شنید کی گئی ۔اِجلاس میں اس بات پر بحث ہوئی کہ ڈوڈہ میں عرصہ دراز سے ڈیلر ایسوسیشن کے الیکشن نہیں ہوئے ہیں اور جو کمیٹیاںبنائی بھی گئی ہیں اْن کا آپسی تال میل میں فقدان رہا ہے جس وجہ سے ڈیلران کے مسائل میں اضافہ ہی ہوا ہے جن کا ازالہ کرنا لازمی ہے اِجلاس میں ضلع اکائی تشکیل دینے پر طویل بات چیت کی گئی اور با اتفاق رائے یہ فیصلہ لیا گیا کہ ضلع اکائی تشکیل دی جائے جو ڈیلران کے جملہ مسائل کا ازالہ کر نے کے لئے جدوجہد کرے جب تک الیکشن منعقد کرکے باڈی تشکیل دی جائے۔اِجلاس میں ضلع ڈوڈہ کی ستّرہ تحصیلوں میں سے دس تحصیل صدور نے حصّہ لیا اور بہ اتفاق رائے ہری کرشن ٹھاکور ڈیلر شینکھلی دیسہ تحصیل بھاگواہ کو ڈیلر ایسوسیشن ڈوڈہ کا عبوری ضلع صدر مقرر کیا گیا۔اس فیصلہ کی ستّرہ تحصیلوں سے آئے ہوئے ڈیلران نے تاید کی اور تحصیل صدور نے بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا