900مریضوں کا طبی معائینہ کیا گیا،45سرجیاں بھی انجام دی گئیں
کے این ایس
سرینگر؍؍ امراض چشم کے مریضوں کی سہو لیت کی خاطرسب ضلع اسپتال لنگیٹ میں تین ہفتوں پر مشتمل ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا ،جس دوران ڈاکٹروں نے 900مریضوں کا طبی معائینہ کیا جبکہ45سرجیاں بھی عمل میں لائی گئیں ۔بی ایم او لنگیٹ ،ڈاکٹر گوہر نے کہا کہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد 18نومبر کو شروع کیا گیا جو 21دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق امراض چشم کے مریضوں کیلئے سب ضلع اسپتال لنگیٹ میں تین ہفتوں پر مشتمل ایک مفت طبی کا انعقاد کیا گیا ۔یہ کیمپ ڈائریکٹر ہیلتھ کی ہدایت پر منعقد کیا گیا ۔بلاک میڈیکل افسر(بی ایم او) لنگیٹ، ڈاکٹر گوہر نے کیمپ سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ 18نو مبر کو طبی کیمپ کا افتتاح کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ کیمپ تین ہفتوں تک جاری رہے گا اور 21دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا ،تاہم مستقبل میں اس طرح کے مزید کیمپوں کا انعقاد کیا جائیگا ۔ڈاکٹر گو ہر نے اس مفت طبی کیمپ میں 900امراض چشم مریضوں کا معائینہ کیا گیا جس دوران45مریضوں کی جراحی بھی کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ ان کا ہدف 1200مریضوں کا طبی معائینہ کر نا ہے ۔اس کیمپ کو منعقد کرنے میں رضا کار تنظیم ’کنٹرول آن بلائنڈنس‘ نے اپنا اشتراک دیا تھا ۔