ملک کی آزادی اور سالمیت کیلئے زبردست خطرہ //نیشنل کانفرنس
جے کے این ایس
نیشنل کانفرنس نے کہا کہ بھارت میں آئے روز جمہوریت ی بیخ کنی کی جارہی ہے،جو ملک کی آزادی اور سالمیت کیلئے زبردست خطرہ ہے۔جے کے این ایس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے قومی ترجمان ڈاکٹر سمیر کول نے کہا کہ اہل بھارت بشمول کشمیری عوام کو اپنے آئینی اور جمہوری حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے،جبکہ قومی لیڈراں کی کردار کشی اور ان پر جھوٹے و بے بنیاد الزام عائد کرکے مودی سرکار کی ناکامی عیاں ہوتی ہے۔بیان کے مطابق ترجمان نے کا کہ اس وقت ملک اقتصادی بد حالی او مالی بحران کا شکار ہوتا جا رہا ہے،جس کی نشاندہی ملک کے نامور اور عالمی سطح کے اقتصادی ماہر اور سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کیا۔ڈاکٹر سمیر کول نے کہا کہ چونکہ مودی سرکار کی نوٹ بندی،جی ایس ٹی،سہ طلاق،خارجہ پالیسی اور کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کرنے کی مذموم سازش بھی ناکام ہوچکی ہے۔ڈاکٹر کول نے کہا کہ مٹھی بھر بی جے پی لیڈراں دفعہ370اور35ائے کی منسوخی کو صیح قرار دینے کا جو ڈھنڈورہ پیٹ رہے ہیں عوام کو اس سے گمراہ نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ یہ دفعات ہی مرکز اور ریاست کے درمیان رشتوں کی بنیاد ہے اور کوئی بھی طاقت ریاست کو آئینی اور جمہوری حقوق کے ساتھ ساتھ مذہبی اور پریس کی آزادی سے محروم نہیں رکھ سکتے۔ نیشنل کانفرنس کے قومی ترجمان نے مرکز کو مشورہ دیا کہ وہ جلد از جلد کشمیر کی سیاسی قیادت بشمول سیول سوسائتی،تاجر،قانون دانون اور نوجوانون کو رہا کریں۔اس دوران انہوں نے داکٹر فاروق عبداللہ کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔