میں جب گزرا غم کی کٸی منزلوں سے
ملی ہے خوشی تب بڑی مشکلوں سے
تہیں ناپنا ہے تو دریا میں اترو
کہ گہراٸی نپتی نہیں ساحلوں سے
میں جب بچھڑا تجھ سے ہوا تب یہ معلوم
محبت نکلتی نہیں ہے دلوں سے
مگر تیری کوٸی خبر مل نہ پاٸی
ہے پوچھا بہت تجھ کو گو قافلوں سے
محبت تو ہوگی جنوں پن نہ ہوگا
ملو گے اگر تم یونہی فاصلوں سے
مجھے صرف تنہاٸیاں چاہٸیں اب
میں اکتا گیا ہوں بہت محفلوں سے
ذکی طارق بارہ بنکوی
سعادتگنج۔بارہ بنکی
اترپردیش۔بھارت
پن کوڈ۔225206
رابطہ۔7007368108