دونوں کی اسپتال میں موت واقع ، امدادی ٹیمیں جائے اور کی روانہ /دفاعی ذرائع
سرینگر //یو پی آئی // سیاچن میں برفانی تودا گر آنے کے نتیجے میں 2فوجی اہلکاروں کو موقع پر ہی موت واقع ہوئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ برف میں مزید اہلکاروں کے پھنسے ہونے کے امکانات ہیں ، امدادی ٹیموں کو جائے موقع پر روانہ کیا گیا ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو اہلکاروں کی موت واقع ہوئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق سنیچر کی صبح کو فوجی اہلکار سیاچن گلیشئر پر معمول کی ڈیوٹی پر تھے کہ اس دوران برفانی تودا گر آیا جس کے نتیجے میں کئی اہلکار برف میں دب گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ امدادی ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور برف میں پھنسے دو اہلکاروں کو فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے دونوں اہلکاروں کو مردہ قرار دیا۔ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں کو جائے موقع پر روانہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 18نومبر کو بھی سیاچن میں ایک برفانی تودا گر آیا تھا جس کے نتیجے میں چار فوجی اہلکار اور دو شہریوں کی جاں ضائع ہوئی تھی