"آؤ چلیں گاؤں کی اور”پروگرام عوامی خواہشات کے عین مترادف سرکار جھوٹے دعوے کرنے کے بجائے کام کرے۔ آزاد چوہان

0
0
تنویر پونچھی
پونچھ// پورے خطہ پیر پنجال کے ساتھ ساتھ ضلع پونچھ میں بھی عوام پروگرام "آؤ چلیں گاؤں کی اور” سے سخت ناراض ہیں اور بہت ساری جگہوں پر عوام نے پروگرام کا بائیکاٹ بھی کیا ہے ان کہنا ہے کہ بیک ٹو ویلج کے پہلے مرحلے کے کام ابھی تک زمینی حد و حال پر کئی بھی دکھائی نہیں دیے تو دوسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے جو کہ محض ایک دھوکے کے سوا کچھ نہ ہے اسی سلسلے میں آج پنچائیت کھنیتر کے سرکردہ رہنما محمد آزاد چوہان نے پریس کے نام جاری ایک بیان میں کہا کہ جب پروگرام کی شروعات ہوئی تھی اور پہلے مرحلے کے تحت عوام کے کام ہوۓ تھے تو تب چند ایک ایام کے لیے ایسا لگا تھا کہ اب شائد سرکار کام کرۓ گی مگر دیکھتے ہی دیکھتے غبارے سے ہوا نکل گئی اور یہ پروگرام بھی سیاسی جماعت کے اشتہارات کی طرز پر ایک سرکار کا تشہیری پروگرام بن گیا حالانکہ افسران جو دفتروں سے باہر نکلنا گوارا نہیں کرتے تھے انہوں نے تو باہر کی ہوا لگائی مگر یہ بات ایک ہے کہ کام کسی کا بھی نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ اگر ان کی پنچایت کا ہی ذکر کیا جائے تو پچھلے پروگرام یعنی پہلے مرحلے میں جو کام ہونے تھے ان میں سے ایک کام بھی نہیں ہوا اور دوسرا مرحلہ کیسے شروع ہو گیا۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر جموں کشمیر سے اپیل کی ہے کہ وہ عوامی مفادات کے کاموں کو محض تشہیری و تصویری پروگرام نہ بنائیں بلکہ افسران کو ہدایات جاری کریں کہ وہ زمینی سطح پر عوام کے کام کریں تاکہ انہیں مشکلات سے نجات ملے۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا