مارچ میں کولمبئن فینس کیلئے نمائشی میچ کھیلیں گے فیڈرر

0
0

بوگوتا،   (یو این آئی ) سوئس ماسٹر راجر فیڈرر اپنے کولمبئن فینس کیلئے منسوخ ہوئے نمائشی میچ کو اگلے سال مارچ میں بوگاتا میں دوبارہ کھیلنے اتریں گے ۔ فیڈرر کے ایجنٹ نے اس کی تصدیق کی ہے ۔ فیڈرر اور جرمنی کے الیکساندر جیویریف کے درمیان 22 نومبر کو موو اسٹار ایرینا میں ایک نمائشی میچ کھیلا جانا تھا لیکن ملک میں حکومت کے خلاف چل رہے احتجاجی مظاہروں کی وجہ بوگوتا کے میئر نے اس میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ فیڈرر کے نمائندہ ٹونی گڈسک نے کہا کہ وہ شائقین کو اس بات کی ضمانت دینا چاہتے ہیں کہ انہیں اس میچ کے منسوخ ہونے سے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ انہوں نے اخبار کولبیانو سے کہاکہ ہم یا تو کوئی نئی تاریخ ڈھونڈھیں گے یا آپ شائقین کا پیسہ واپس لوٹا دیں گے ۔ گڈسک نے کہا کہ یہ میچ 23 مارچ سے 5 اپریل تک چلنے والے میامی اوپن سے پہلے مارچ میں منعقد کیا جائے گا۔
اگرچہ یہ صاف نہیں ہے کہ نئے پروگرام کے مطابق فیڈرر کے میچ میں ان کے حریف جیویرف ہوں گے یا کوئی اور۔ 20 بار کے گرینڈ سلیم چمپئن نے اب تک کولمبیا میں ایک ہی میچ کھیلا ہے ۔ وہ بوگوتا میں سال 2012 میں فرانس کے جو ولفریڈ سونگا کے خلاف ایک نمائشی میچ میں اترے تھے جہاں وہ فاتح بنے تھے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا