پاکستان کے خلاف ساتویں جیت کے لیے اترے گا ہندستان

0
0

نور سلطان   (یو این آئی ) سیاسی تنازعہ کے سبب اٹھے تعطل اور طویل اتھل پتھل کے بعد ہندستان اور پاکستان آخر قازقستان کے نور سلطان کے غیر جانبدار مقام پر ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا زون کے پہلے راؤنڈ کے مقابلے کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ڈیوس کپ تاریخ میں یہ ساتواں مقابلہ ہوگا اور ہندستان مسلسل ساتویں فتح کے ارادے سے اترے گا۔ڈیوس کپ کے نئے فارمیٹ کے تحت یہ مقابلہ 29 اور 30 نومبر کو نور سلطان کے نیشنل ٹینس سینٹر کے ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا۔ اس مقابلے کا جمعرات کو ڈرا نکالا گیا جس میں پہلے سنگلز میں رام کمار رامناتھن کا مقابلہ محمد شعیب سے ہوگا جبکہ دوسرے سنگلز میں سمیت ناگل اور حذیفہ عبدالرحمان آمنے سامنے ہوں گے ۔ ڈبلز میچ میں 46 سالہ لینڈر پیس اور جیون نیدو شیزیان ڈبلز کا مقابلہ حذیفہ اور شعیب کی جوڑی سے ہوگا۔ چوتھے میچ میں ناگل اور شعیب اور پانچویں میچ میں رحمان اور رامناتھن نبرد آزما ہوں گے ۔ ناگل عالمی رینکنگ میں 131 ویں مقام کے ساتھ اس مقابلے کے ٹاپ سیڈ درجہ بندی کے کھلاڑی ہیں۔ رامناتھن سنگلز رینکنگ 176 ہے ۔ پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں کے پاس فی الحال کوئی رینکنگ نہیں ہے ۔ ہندستان کے لینڈر پیس ڈبلز رینکنگ میں 105 ویں اور جیون 111 ویں مقام پر ہیں۔پاکستان میں اس مقابلے میں تین کھلاڑیوں کی ٹیم اتاری ہے جس میں محمد شعیب کھلاڑی کپتان ہیں۔ پاکستان کے ٹاپ کھلاڑی اعصام الحق قریشی اس مقابلے کو اسلام آباد سے منتقل کر کے نور سلطان میں کرائے جانے کی مخالفت میں اپنی قومی ٹیم سے ہٹ گئے تھے ۔ ہندستان کے غیر کھلاڑی کپتان روہت راج پال ہیں۔ یہ مقابلہ بنیادی طورپر پاکستان کے اسلام آباد میں ستمبر میں ہونا تھا لیکن وہاں سیکورٹی خدشات اور پھر ہندستان کی مخالفت کے سبب بین الاقوامی ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے اسے نور سلطان کے غیر جانبدار مقام پر کرانے کا فیصلہ کیا۔دونوں ٹیمیں پہلی بار 1962 میں آمنے سامنے ہوئی تھیں اور پھر لاہور میں ہندستان 5-0 سے جیتا تھا۔ ہندستان نے 1963 میں پنے میں پاکستان کو 4-1 سے ، 1964 میں لاہور میں پاکستان کو 4-1 سے ، 1970 میں پٹنہ میں پاکستان کو 3-1 سے ، 1973 میں کوالالمپور کے غیر جانبدار مقام پر پاکستان کو 4-0 سے اور 2006 میں ممبئی میں پاکستان کو 3-2 سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیمیں 13 سال کے طویل وقفے کے بعد ڈیوس کپ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

اس مقابلے کے لیے ہندستانی ٹیم میں بھی کافی اتھل پتھل ہوئی اور پہلے کے غیر کھلاڑی کپتان مہیش بھوپتی نے راج پال کو کپتان بنائے جانے کی مخالفت بھی کی۔ اس مقابلے سے ملک کے ٹاپ ڈبلز کھلاڑی روہن بوپنا، دوج شرن اور ششی مکند چوٹ کی وجہ سے اس مقابلے سے ہٹ گئے تھے ۔ اس مقابلے میں اترنے کے ساتھ جیون نیدو شیزیان ڈیوس کپ کھیلنے والے ہندستان کے 75 ویں کھلاڑی بن جائیں گے ۔قریشی اور عقیل خان کی غیر موجودگی میں پاکستان نے ایک بالکل نوجوان ٹیم اتاری ہے جنہیں بین الاقوامی سطح کا زیادہ تجربہ نہیں ہے ۔ ہندستان کو یہ مقابلہ جیتنے میں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے ۔ اس مقابلے کی فاتح ٹیم ورلڈ گروپ کوالیفائنگ کھیلنے مارچ 2020 میں کروشیا جائے گی۔اس مقابلے کے میچ ہندستانی وقت کے مطابق جمعہ کو ڈیڑھ بجے سے اور ہفتہ کو ساڑھے 11 بجے سے کھیلے جائیں گے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا