ناگپور پولیس نے فڑنویس کو سمن بھیجا

0
0

یو این آئی

ناگپور ،// ناگپور پولیس نے جمعرات کو ایک مقامی عدالت کی طرف سے مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کو سمن بھیج دیا۔ مسٹر فڑنویس پر انتخابی حلف نامے میں ان کے خلاف دو فوجداری مقدمات کے بارے میں معلومات چھپانے کا الزام تھا اور عدالت نے انہیں اس سلسلے میں سمن جاری کیاتھا۔ صدر تھانہ علاقے کے ایک افسر نے بتایا کہ یہ سمن مسٹر فڑنویس کے گھر یہاں بھیجا گیا ہے ۔ یہ سمن اس دن بھیجا گیا تھا جب مہاراشٹر میں شیوسینا کی زیرقیادت حکومت نے حلف لیا تھا۔ مجسٹریٹ عدالت نے یکم نومبر کو انتخابی حلف نامے میں دو مجرمانہ مقدمات چھپانے کے لئے مسٹر فڑنویس کے خلاف فوجداری کارروائی کا مطالبہ کرنے والی اپیل دوبارہ تشکیل دی تھی۔ شہر کے وکیل ستیش اوکے نے مسٹر فڑنویس کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کرنے کے لئے عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔ ممبئی ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ ستیش اوکے کی عرضی کو خارج کرنے والی نچلی عدالت کے حکم کو برقرار رکھا تھا ۔ لیکن سپریم کورٹ نے یکم اکتوبر کو مجسٹریٹ عدالت کو ستیش اوکے کی اپیل پر کارروائی کرنے کا حکم دیاتھا۔مجسٹریٹ عدالت نے 4 نومبر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کیس کو سمری فوجداری مقدمے کے تحت رکھا جائے گا۔ مجسٹریٹ ایس ڈی مہتا نے کہا ، "عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے سیکشن 125 اے کے تحت ملزم (مسٹر فڑنویس) کو نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔’’ سابق وزیر اعلی کے خلاف 1996 اور 1998 میں دھوکہ دہی اور جعلسازی کے مقدمات درج کیے گئے تھے لیکن دونوں معاملات میں الزامات عائد نہیں کیے گئے تھے ۔ ستیش اوکے نے الزام لگایا کہ انہوں نے اپنے انتخابی حلف نامے میں یہ معلومات ظاہر نہیں کیں۔ مسٹر فڑنویس ناگپور سے ایم ایل اے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے مہاراشٹر کے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیا تھا لیکن انہوں نے اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کے سپریم کورٹ کے ایک حکم کے 80 گھنٹے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا