اوڑی میں بی ٹو وی 2کے پانچویں دِن ڈی سی نے کئی عوامی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا

0
0

بارہمولہ//بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت آج اوڑی کے سلام آباد گائوں میں ایک بڑے کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور ڈی سی بارہمولہ جی این ایتو اس موقعہ پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔ اس کیمپ میں علاقے کے کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر مستحقین میں کچھ سامان اور آلات کشاورزی تقسیم کئے گئے ۔ ڈی سی نے اس موقعہ پر ایک بڑی شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی ترقیاتی کاموں کا بھی سنگ بنیاد رکھا ۔ ڈاکٹر ایتو نے مختلف سرکاری اثاثوں کا بھی معائینہ کیا اور ان کے کام کاج کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ اس دوران کچھ ثقافتی پروگراموں کا بھی انعقاد کیا گیا۔ ڈی سی نے پروگرا م کے اغراض و مقاصد کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرا م کی بدولت دیہی علاقوں میں ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا ۔ اس موقعہ ایس ایس پی بارہمولہ ، این ایچ پی سی کے ریجنل ہیڈ اور مختلف محکموں کے ضلع و سیکٹورل آفیسر سمیت کئی دیگر افسران بھی موجود تھے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا