بی ٹو وِی 2کا پانچواں دِن

0
0

ڈی سی پلوامہ نے کئی ترقیاتی کاموں کا افتتا ح کیا
پلوامہ//بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوسرے مرحلے کے پانچویں دِن آج پلوامہ ضلع میں بھی لوگوں نے کافی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور نامزد افسروں نے عوامی درباروں کے دوران لوگوں کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ اس دوران مقامی لوگوں نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل کو اجاگر کیا او رانہیں حل کرانے میں انتظامیہ کی مداخلت طلب کی۔ ڈی سی پلوامہ ڈاکٹر راگھو لانگر نے سی ایچ سی راج پورہ میں ڈائیلسس روم کا افتتاح کیا اور اس کے مختلف شعبوں کا معائینہ کیا۔ انہوں نے مریضوں اور تیمارداروں کے ساتھ بات چیت کی اور سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ اِس موقعہ پر لوگوں نے طبی نگہداشت کے حوالے سے اپنے مسائل کو ڈی سی کے سامنے رکھا۔ڈی سی نے لوگوں کے مسائل غور سے سنے اور یقین دلایا کہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادو ں پر حل کیا جائے گا۔ ڈاکٹر راگھو لانگر نے 21کروڑ روپے کی لاگت والے روم شو پُل کا بھی معائینہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ تعمیراتی کام میں سرعت لاکر اس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ایک سپورٹس سٹیڈیم کا افتتاح کیااور سپورٹس کٹس کھلاڑیوں میں تقسیم کئے۔ دریں اثنا کئی دیگر افسروں نے بھی مختلف علاقوں کا دورہ کر کے لوگوں کے مسائل اور ترقیاتی امور کا جائزہ لیا۔ دریں اثنا پرنسپل سیکرٹری پشو و بھیڑ پالن و ماہی پروگرام ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے آج کاکاکہ پورہ میں ایف ایف ڈی سی پی اور این ایل ایم پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ ضلع میں دودھ اور پولٹری پیداوار کے کافی وسائل موجودہیں اور حکومت اِن شعبوں کو بڑھاوا دینے کے لئے کئی سکیمیں عملارہی ہیں۔انہوں نے بے روزگار نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ان سکیموں سے استفادہ کرکے اپنے لئے روزگار کے مواقع پیدا کریں

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا