جموں/ لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے آنجہانی گردھاری لال ڈوگرہ کو اُن کی 32ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔اس سلسلے میں ڈوگرہ چوک جموں میں گردھاری لال ڈوگرہ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے آج ایک تقریب منعقد ہوئی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے آنجہانی ڈوگرہ ایک دور اندیش رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جموں وکشمیر کے وزیر خزانہ کی حیثیت سے یہاں کی اقتصادیات کو مضبوط کرنے اور اقتصادی طور کمزور طبقوں کی مالی صورتحال سدھارنے میں کئی اصلاحی اقدامات کئے۔ تقریب پر لیفٹیننٹ گورنرکے مشیر فاروق خان، آنجہانی گردھاری لال ڈوگرہ کے کنبے کے افراد اور ٹرسٹ کے کئی ممبران موجود تھے۔