’بیک ٹو وِلیج ‘پروگرا م کے مرحلہ دوم کے دوران لوگوں میں زبردست جوش خروش پایا گیا

0
0

نامزد اَفسروں نے لوگوں کے مطالبات و شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات کئے

جموں/  اودھمپور ۔ سٹیٹ فلیگ شپ پروگرام بیک ٹو ولیج کے ایک حصے کے طور آج تیسرے روز ضلع اودھمپور کے مختلف پنچایتوں میں سرگرمیاں جاری رہیں جس دوران نامز د افسروں نے لوگوں کے ساتھ نشستیں کیں اور انہیں فراہم کی جارہی سہولیات کاجائزہ لیا۔ دوسرے روز منصوبہ بندی و ترقی محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل نے سرار پنچایت میں لوگوں کے ساتھ کئی معاملات پر تبادلہ خیال کے دوران اُن کی ترقیاتی ضروریات کا جائزہ لیا۔پرنسپل سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنر اودھمپور کے ہمراہ لاٹی بلاک ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں مختلف پنچایتوں کے سرپنچوں نے مختلف عوامی مطالبات افسروں کی نوٹس میں لائے۔ مقامی لوگوں نے علاقے میں عوامی مسائل حل کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔روہت کنسل نے لوگوں کے مسائل و مطالبات غورسے سننے کے بعد جائز مطالبات پوراکرنے کا یقین دلایا۔  اُنہوں نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے شروع کئے گئے پروجیکٹ جیوکا کی سراہنا کرتے ہوئے مقامی کسانوں سے اپیل کی وہ اپنی آمدن میں اضافہ کرنے کے لئے اس پروجیکٹ سے استفادہ کریں۔لوگوں نے بیک ٹو ولیج پروگرام کی انعقاد کے لئے انتظامیہ کے تئیں تشکرکا اظہار کیا۔ ڈوڈہ ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی دائیفوڈ نے ضلع کے 79 پنچایتوں میں’ بیک ٹو وِلیج ‘پروگرام کے دوسرے مرحلے کے دوران لوگوں کے ساتھ ملاقات کے دوران اُن کے مطالبات و شکایات بغور سنے ۔لوگوں میں اِس موقعہ پر زبردست جوش و خروش پایا گیا اور اُنہوں نے نامزد افسروں کے ساتھ بات چیت کے دوران اپنے اپنے علاقوں سے متعلق مسائل اُجاگر کئے۔ نامزد افسروں نے موقعہ پر ہی لوگوں میں جاب کارڈ تقسیم کئے ، کئی ترقیاتی پروگراموں کا اِفتتاح کیا جن میں پی ایم اے وائی کے تحت تعمیر شدہ مکان ،جل شکتی ابھیان ،تالاب ، ایم جی نریگا کام شامل تھے۔ ڈاکٹر ساگر نے گھاٹ بلاک کے برشالہ پنچایت حلقے کے دوران لوگوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان سے ترقیاتی کاموں سے متعلق فیڈ بیک حاصل کیا۔

 

راجوری 

۔ڈپٹی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد نے بیک ٹو وِلیج پروگرام کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں آج سیوت پنچایت میں ایک میڈیسنل پودا لگایا ۔ اس موقعہ پر ایس ایس پی یوگل منہاس ، اے ڈی سی سندر بنی وِنود کمار بہنل کے علاوہ علاقے کے سرپنچ اور پنچ موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سیوت میں بھی ایک پورا لگانے کے دوران ماڈل ایگزامنیشن ہال کی تعمیر کے لئے 3لاکھ روپے کی فراہمی کا اعلان کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بیک ٹو وِلیج پروگرام کے اِنعقاد کے اغراض و مقاص بیان کئے۔ انہوں نے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ نامزد افسروں کے سامنے اپنی ترقیاتی ضروریات کا خاکہ پیش کریں۔ ضلع اِنتظامیہ راجوری نے اِس موقعہ پر سیوت میں ایک کسان میلے کا انعقاد کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا