لازوال ڈیسک
جموں:اپنی پارٹی یوتھ ریاستی جنرل سیکریٹری ابہے بقایہ نے شعبہ سیاحت سے وابستہ لوگوں کو 25جنوری کو قومی یوم ِ سیاحت پر مبارک باد پیش کی ہے۔ یہاں جاری ایک پریس بیان میں انہوں نے کہاکہ اِ س دن کو منانے کا مقصد ملک کی خوبصورت کی تعریف کرنا اور سیاحتی شعبہ کی اہمیت اور اِس کا ہندوستانی معیشت پر اثر متعلق بیداری عام کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاحت جموں وکشمیر کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، میں شعبہ سیاحت سے وابستہ لوگوں کی کامیابی کیلئے اْن سے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ جموں وکشمیر کے اْن علاقہ جات کو سیاحتی نقشہ پر لانے کے لئے اقدامات اْٹھائے جائیں جو آج تک انتظامی نظروں سے اوجھل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں ہوٹل اور ٹرانسپورٹ صنعت مکمل طور سیاحتی شعبہ بشمول مذہبی سیاحت پر منحصر ہے۔ ملک بھر سے لوگ جموں آت ہیں اور کٹرہ میں مذہبی سیاحت کے لئے جاتے ہیں لیکن سرکار اس پہاڑی علاقہ میں موجود سیاحتی مقامات کو فروغ کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ سیاحت کو فروغ دینے اور زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقعے پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے۔