بھدرواہ کے دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان:وکرم راٹھور

0
0

بڑھتی بے روزگاری لمحہ فکریہ:وپل بالی
لازوال ڈیسک
جموں؍اپنی پارٹی لیگل سیل صوبائی صدر جموں ایڈووکیٹ وکرم راٹھور نے مطالبہ کیا ہے کہ اسمبلی حلقہ بھدرواہ کے دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات بہتر بنائی جائیں۔موصوفہ یہاں پر منعقدہ ایک جوائننگ پروگرام سے خطاب کر رہے تھے جس میں متعدد نوجوانوں نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے اْمیدظاہر کی کہ اِس سے بھدرواہ میں زمینی سطح پر پارٹی کیڈر مضبوط ہوگا۔موصولہ پریس بیان کے مطابق اِس جوائننگ پروگرام کا اہتمام بیلی چرانہ علاقہ میں کیاگیاتھا جہاں بھدرواہ حلقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ کثیر تعداد میں رہائش پذیر ہیں۔وکرم راٹھور نے اس موقع پر بھدرواہ کی تعمیر وترقی اور عوامی مسائل کو اْجاگر کرتے ہوئے کہاکہ متعدد ترقیاتی پروجیکٹ ابھی بھی نامکمل ہیں اور جاری پروجیکٹوں پر سست روی سے کام جاری ہے۔بھدرواہ گائوں میں صحت سہولیات، تعلیمی ڈھانچہ، اداروں میں عملہ کی قلت اور ناقص سڑک رابطہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھدرواہ کے دور دراز علاقوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اور انتظامیہ اس میں بہتری پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔انہوں نے یقین دلایاکہ اپنی پارٹی اس حلقہ کے مسائل کو اْجاگر کرنے اور حل کرانے میں اہم رول ادا کرے گی۔دریں اثناء یوتھ ونگ صوبائی صدر وپل بالی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خطہ میں بڑھتی بے روزگاری پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم یافتہ نوجوان عمر کی حد پار کرتے جارہے ہیں اور اْنہیں روزگار کے مواقعے نہیں مل رہے۔ مقامی لوگوں کی شکایات ہے کہ وادی چناب میں زیر تعمیر پروجیکٹوں میں نوجوانوں کو رروزگار نہیں دیاجارہا اور باہر سے لوگوں کو یہاں لایاجارہاہے۔اس موقع پر جلاج سنگھ چوہدری، انیل کمار وغیرہ بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا