خواتین کے خلاف تشدد سب سے زیادہ وسیع پیمانے پر مستقل اور تباہ کن انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سے ایک ہے: نیتوشرما/انعم مرزا
عمرارشدملک// راجوری
ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد کی ہدایت پر ون سٹاپ سینٹر راجوری کے تعاون سے مہیلا شکتی کیندر راجوری نے ضلع کے دھنور جرالاں میں خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لئے عالمی دن منایا جس میں مقامی پنچایت کے ساتھ ساتھ آس پڑوس کی پنچایتوں سے تعلق رکھنے والی خواتین(لڑکیوں) نے بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر مہیلا چکتی کیندر راجوری کی ضلع ویلفئیر آفیسر آنعم نرزا اور ون سٹاپ سینٹر راجوری کی ایڈمنسٹریٹر نیتو شرما نے خواتین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی دنیا میں سب سے زیادہ وسیع پیمانے پر مستقل اور تباہ کن انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے بدسلوکی، تشدد، نفسیاتی زیادتی، عصمت دری، جنسی تشدد، جبری جنسی حرکتیں، بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی، انسانی سمگلنگ، خواتین کی نسلی تعزیرات اور بچوں کی شادی آج بھی ہمارے سماج میں بغیر خوف جاری ہے جس کے خلاف اب مرکزی حکومت نے سخت قوانین بھی بنائے ہیں اور ساتھ خواتین (لڑکیوں) کو بیدار کرنے کے لئے کچھ اسکیموں کو بھی شروع کیا ہے جس میں مہیلا شکتی کیندر اور ون سٹاپ سینٹر فار خواتین شامل ہیں ۔ اس موقع پر بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے تحت مقامی خواتین میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے ۔ اس دوران آفتاب چودھری سرپنچ دھنور جرالاں، مختلف وارڈز کے پنچوں، مہیلا شکتی کیندر راجوری اور ون سٹاپ سینٹر راجوری کے عملے نے بھی شرکت کی