اقصی گرلز ہائی اسکول بھیونڈی میں طالبات کے لیے کرئیر گائڈینس پروگرام

0
0

(شہناز مومن) شہر کے معروف تعلیمی ادارے اقصیٰ گرلز ہائی اسکول (اردو میڈیم) کی جماعت نہم اور دہم جماعت کی طالبات کے لیے بروز سنیچر ایک تعلیمی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ اسکول کی طالبہ نے قرأ ت سے پروگرام کا آغاز کیا، بعد ازاں ایک طالبہ نے حمد پاک کا نذرانہ پیش کیا۔ مومن یاسمین امتیاز (ہیڈمسٹریس)نے مہمانان کا استقبال کیا اور اپنے ابتدائی خطاب میں طالبات کو تعلیم کی اہمیت اور اپنے کرئیر کو بہتر بنانے کے لیے کن باتوں پر غور کرنا ہے اس کی تلقین کی۔ طالبات سے خطاب کرنے کے لیے صمدیہ ہائی اسکول وجونیر کالج کے لیکچرر مومن فہیم احمد عبدالباری اور مومن فیاض احمد غلام مصطفی مدعو تھے۔ دونوں حضرات تعلیمی و سماجی سرگرمیوں سے وابستہ ہیں اور بالخصوص پیشہ وارانہ اور تعلیمی رہنمائی میں شہر و بیرون شہر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ کرئیر کی اہمیت، دسویں اور بارہویں کے بعد اعلیٰ تعلیم کے مواقع، ہدف کا تعین اور ان کے حصول کے ذرائع ان ضمنی موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے مومن فہیم احمد نے اپنے خطاب میں طالبات کو مختلف کامیاب خواتین کی مثالوں کے ذریعے گول سیٹنگ ، اہلیتی امتحانات،دسویں و بارہویں کے بعد کے اہم کورسیس اور حکومتی ملازمتوں و مسابقتی امتحانات کی تفصیلی معلومات فراہم کی۔ دسویں امتحانات میں نمایاں کارکردگی کے لیے آپ نے اسکول اساتذہ کی کاوشوں کو سراہاکہ گذشتہ کئی برسوں سے شہر کی اسکولوں میں اقصی گرلز ہائی اسکول کے نتائج صد فی صد رہتے ہیں اور کئی طالبات نے اس ادارے سے تعلیم حاصل کی اور آج ایک کامیاب کرئیر کی متحمل ہوسکیں۔موصوف نے طالبات کو موجودہ دور کے تقاضوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے اپنے رجحان کے مطابق کرئیر کے انتخاب کی اہمیت بیان کی۔ مومن فیاض احمد (معروف ووکیشنل کونسلر)نے طالبات کو مختلف مضامین میں اسٹڈی ٹیکنیک سے روشناس کرایا، فروری میں حکومت کی جانب سے منعقد ہونے والے قابلیتی جانچ(ابھی شمتا چاچنی )کی مکمل معلومات فراہم کی، آپ نے طالبات کو خاص طور پر بتایا کہ اگر وہ ایماندارانہ طور پر اس جانچ کو مکمل کرتی ہیں تو یہ جانچ ان کے کرئیر کے تعین میں اہم رول ادا کریگی۔موصوف نے طالبات کو اہلیتی امتحانات اور اسکالرشپ کی اہمیت سے روشناس کراتے ہوئے بتایا کہ اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مدد کرنے کے لیے کئی اسکالرشپ اسکیمیں اور اہلیتی امتحانات ہیں جن میں طالبات کے لیے نشستیں مخصوص ہوتی ہیں۔ اس اہم موقع پر اسکول ہذا کی معلمات بھی ہال میں موجود رہیں اور استفادہ کیا۔ ہیڈ مسٹریس مومن یاسمین امتیاز اور سپروائزر تاتلی شائستہ صاحبہ مکمل دورانیہ موجود تھیں۔ معلمہ سید سیما شفیق نے نظامت اور شکریہ کا فریضہ انجام دیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا