ریاض ناز نے کیا تحصیل حویلی و منڈی کے دور دراز علاقوں کا دورہ۔

0
0
جگہ جگہ لوگوں نے ہار پہنا کر کیا والہانہ استقبال۔
تنویر پونچھی
پونچھ// سینئر کانگریس لیڈر و سابق وائس چیئرمین گجر بکروال ایڈوائزری بورڈ و ممبر لیجسلیٹو کونسل و اسمبلی رہے مرحوم چوہدری بشیر احمد ناز کے فرزند ارجمند ریاض بشیر ناز نے سیاست میں دھماکے دار انٹری کی ہے ان کی انٹری سے ضلع کے سیاسی گلیاروں میں خاصی ہلچل دیکھی جا رہی ہے آج انہوں نے تحصیل حویلی کے دور دراز علاقوں کا دورہ کیا جن میں فتح پور منڈی لورن و دگوار کے علاقے شامل ہیں جہاں پر عوام نے ان کا جم کر استقبال کیا واضع رہے کہ ریاض ناز کا ان کے والد کی وفات کے بعد یہ پہلا سیاسی دورہ تھا جہاں عوام کی بڑی تعداد نے ان کے ہمراہ پارٹی کا دامن تھاما اس موقع پر ان کے ہمراہ تنویر چوہدری ساتھرہ سے منیر بجاڑ کے علاوہ کئی چنیندہ شخصیات بھی موجود رہیں
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا