قبائلیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گورنر: کووند

0
0

نئی دہلی،(یو این آئی) صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے آج کہا کہ ملک کی ہمہ جہت ترقی کے لیے قبائلی برادری کو مضبوط کرنا ضروری ہے اور تمام ریاستوں کے گورنر وں کو ان کے معیارِزندگی کو بلند کرنے کی سمت میں اپنے اختیارات کا استعمال کرنا چاہیے ۔ مسٹر کووند نے یہاں راشٹرپتی بھون میں گورنروں اور لیفٹننٹ گورنروں کے دوروزہ اجلاس میں اپنے افتتاحی خطبے میں کہا کہ آئینی نظام میں گورنروں کا کردار اہم ہے ۔ ملک کی ہمہ جہت ترقی کے لیے قبائلی برادری کو بہ اختیار بنانا ضروری ہے ۔ گورنر اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے قبائلیوں کے معیارِ زندگی کو بلند کرنے کی ہدایات جاری کرسکتے ہیں کیونکہ قبائلی ترقی کے معاملے میں پچھڑ گئے ے ہیں۔مسٹر کووند نے کہا کہ اجلاس میں کوآپریٹو فیڈرلزم (متعاون وفاقی نظام) اور مقابلہ جاتی وِفاق کے پیش نظر گورنر کا کردار مزید اہم ہوجاتا ہے ۔ تمام گورنروں کو عوامی زندگی کا اچھا خاصا تجربہ ہے لہٰذا ملک کے عوام کو اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ ملنا چاہیے ۔بالآخر ہم سبھی عوام کے خدت گزار ہیں اور انہی کے تئیں جواب دہ بھی ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ گورنر کا کردار آئین کے تحفظ تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اپنے ریاستی عوام کی پیہم فلاح و بہبود کے تئیں آئینی پابند عہدی بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ گورنروں اور لیٖفٹیننٹ گورنروں کا 50 واں اجلاس ہے اور اس کی تیاری ‘نئے ہندوستان’ کی جدید عملی ثقافت کے مطابق کی گئی ہے تاکہ یہ اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں ناکام ہو سکے ۔ سینیئر گورنروں کے ساتھ بحث کے بعد قومی اہمیت کے حامل پانچ موضوعات کو اجلاس میں بحث کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔صدر نے کہا کہ آبی وسائل کا بہترین استعمال اور تحفظ ملک کی اہم ترجیح ہے ۔ اس مقصد سے ہر کسی کو متحد ہوکر ‘جل شکتی ابھیان’ کو ‘سوچھ بھارت مشن’ کی طرح عوامی تحریک بنانا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ جدید تعلیمی پالیسی کا مقصد ہندوستان کو علم کے حوالے سے ‘سپر پاور’ بنانا ہے ۔ اسے حاصل کرنے کے لیے اعلیٰ تعلیم کے تمام اداروں میں ریسرچ اور ایجاد کو فروغ دینے کی سمت میں ہرممکن اقدامات کرنے ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے چانسلر کے طور پر گورنر سرپرست کی ذمہ داری بھی ادا کرتے ہیں لہٰذا ان سے امید کی جاتی ہے کہ وہ جدید نسلوں کی ہنر اور حصولِ علم کی کوششوں میں مناسب رہنمائی کریں گے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی اجلاس کی افتتاحی نسشت سے خطاب کیا۔ اجلاس میں قبائلیوں کے مسائل، زرعی اصلاحات، ‘جل جیون مشن’ اعلیٰ تعلیم کے لیے نئی تعلیمی پالیسی اور معیار زندگی میں بہتری لانے جیسے مسائل پر بحث و مباحثہ ہوگا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا