بی جے پی کی حرکت نے جمہوری اقدار کی دھجیاں اڑادیں:احمد پٹیل

0
0

ممبئی  (یواین آئی)مہاراشٹر میں دیویندر فڑنویس کے وزیراعلی کا حلف لئے جانے کی حرکت کی مذمت کرتے ہوئے کانگریس لیڈر احمد پٹیل نے کہاکہ خفیہ طور پر لی جانے والی حلف برداری سے ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ نہ کچھ غلط کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج کا دن مہراشٹر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ۔کیونکہ یہ جلدبازی میں لیا گیا قدم ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ غلط قدم ہے اور اس سے زیادہ شرمناک کچھ نہیں ہوسکتا ہے ۔ احمد پٹیل نے مزید کہاکہ تینوں پارٹیاں (کانگریس،این سی پی ،شیوسینا)ساتھ ہیں اور مجھے بھروسہ ہے کہ ہم ایوان میں اعتماد کے ووٹ میں بی جے پی کوشکست دیں گے ۔کانگریس کی پریس کانفرنس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس کے تمام اراکین ان کے ساتھ ہیں اور دو رکن پارلیمان اپنے حلقہ میں ہیں اور جلدان کے ساتھ شامل ہوجائیں گے ۔یواین آئی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا