ترقیاتی کمشنر سرینگر نے ایک بی ڈی او اور18نائب تحصیلداروں کے دفاتر کی منتقلی کی ہدایت دی

0
0

سرینگر   ترقیاتی کمشنر سرینگر نے ایک بی ڈی او ر 18نائب تحصیلداروں کے دفاتر کو اپنے موجودہ جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ عوامی خدمات کی فراہمی کو غیر مرکوزیت کرنے کے علاوہ وعوام کو درپیش دقتوں کاازالہ کیا جاسکے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ترقیاتی کمشنر نے حال ہی میں ضلع کے مختلف علاقوں کا دور ہ کیا جس دوران انہوںنے 2014ء میںقائم نائب تحصیلداروں اور ایک بی ڈی او دفتر کو اب بھی ہیڈکوارٹروںمیں کام کاج کرتے ہوئے پایا ۔ان دفاتر کو اب تک کسی دوسری موزوں جگہ پرقائم نہیں کیا گیا تھا ۔چنانچہ ترقیاتی کمشنرکی ہدایت پر اے ڈی سی سرینگر کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تاکہ ان دفاتر کو کسی موزوں جگہ منتقل کیاجاسکے۔کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے دفاتر کے بارے میں رپورٹ پیش کریں جو کہ اپنی حدود کے بارے کام کاج کررہے ہیں جس کی وجہ سے عام لوگوںکو کئی طرح کی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ ترقیاتی کمشنرنے ہدایت دی ہے کہ بی ڈی او کھنموہ جوکہ پانتہ چوک میںکام کررہا ہے کو اب کھنموہ سے ایک سرکاری عمارت میں منتقل کیاجائے گا ۔اسی طرح نائب تحصیلداروں کے دفاتر کو بھی موزوں اورمناسب جگہ پر منتقلی کے احکامات صادرکئے گئے۔ اس دوران جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ،اے سی آر اورچیف فائنانس آفسیر ایس ایس سی ایل پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کہ نائب تحصیلداروں کے 18دفاتر کی منتقلی کے لئے ضرورتوںکے بارے میںجانکاری دیں گے تاکہ ان دفاتر کوجدید خطوط پر استوار کیاجاسکے اورعام لوگ دقتوںکے بغیر یہاں سے استفادہ کرسکیں

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا