سرینگر میں بیک ٹو ولیج پروگرام دوم کے لئے انتظامات کو دی شکل گئی حتمی

0
0

 

سرینگر   سرینگر میں فلیگ شِپ پروگرام بیک ٹو ولیج دوم کی جامع تیاریوں کے لئے کئے جارہے اقدامات کا آج ایک میٹنگ میں جائزہ لیا گیا۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری جنہوںنے میٹنگ کی صدارت کی نے کہا کہ پروگرام کے احسن انعقاد کے لئے سپیشل گرام سبھائوں کا انعقاد کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ گیزیٹیڈ آفیسران متعلقہ مقامی لیڈروں اورمقامی لوگوں کے ساتھ علاقائی ترقیاتی ضرورتوں کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔انہوںنے کہا کہ آفیسران ضلع کے تمام 21پنچایت حلقوں کا دورہ کریں گے ۔اوراس دوران وہ پروگرام کے احسن انعقاد کیلئے مقامی لوگوں کے ساتھ رابطہ قائم کریں گے۔جب کہ سرکاری معاونت والی بہبودی سکیموں کے تحت مستفیدین کے اندراج کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ چیف پلاننگ آفیسرسرینگر کی نگرانی میں ڈی سی آفس سرینگر میں ایک کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایاجارہا ہے۔متعلقہ آفیسران اور لوگ کنٹرول روم کے فون نمبر01942477742پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ تمام لائین محکموںکے آفیسران اپنے فیلڈ ورکروںکے ہمراہ پروگرام کی عمل آوری کے لئے پنچایت حلقوںمیں دستیاب رہیں گے۔فیلڈ ورکروںسے کہاگیا ہے کہ وہ پہلے مرحلے کے پروگرام کے بارے میں مکمل جانکاری رکھیں تاکہ رُکے پڑے پروجیکٹوں کا موقعہ پر ہی جائزہ لے کر ان کی تکمیل کے لئے اقدامات کئے جاسکیں

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا