چندگي رام اکھاڑے کے پہلوانوں سے بھڑے کمانڈو ودھوت جاموال

0
0

 

نئی دہلی،  (یواین آئی ) راجدھانی دہلی کے مشہور چندگي رام اکھاڑے میں ایک منفرد جنگ ہوئی جس میں ایک طرف پہلوان جگدیش کالی رمن کے شاگرد تو دوسری طرف ہندی سنیما میں بجلی سے چمکتے کمانڈو ودھوت جاموال۔ دراصل، جاموال کی فلم کمانڈو 3 آئندہ 29 نومبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ اسی فلم کے پروموشن کے لئے جاموال جمنا ندی کنارے بنے اس اکھاڑے میں آئے تھے جسے ہندستان کے مشہور پہلوان ماسٹر چندگي رام نے بنوایا تھا جاموال نے اس موقع پر اپنی فلم کمانڈو 3 کے بارے میں بتایا اور میٹ اور مٹی کے اکھاڑے پر کچھ ابھرتے ہوئے پہلوانوں کے ساتھ کشتی کے داؤ بھی آزمائے ۔ اترپردیش پولیس میں ڈی ایس پی کے عہدے پر زیر ملازمت اور بھارت کیسری پہلوان جگدیش کالی رمن نے جاموال کا خیر مقدم کیا اور انہیں نئی [؟][؟]فلم کے لئے نیک خواہشات دیں۔ جگدیش نے ساتھ ہی کشتی اور مارشل آرٹس میں مساوات بتاتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کھیل جسم کو تو فٹ رکھتا ہی ہے ، ملک کو بھی مضبوط بناتا ہے ۔ اب تو بہت سی فلموں میں کھیل اور کھلاڑی کی زندگی کے بارے میں بتا کر لوگوں کا بامعنی تفریح سے دوچار [؟][؟]کیا جا رہا ہے ۔ اپنی فلم سے زیادہ جاموال نے نئی نسل کو مضبوط بننے کا مشورہ دیا اور خاتون پہلوانوں کی ہمت اور جذبے کی خوب تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ صرف جم میں جانے اور باڈی بنانے سے ملک مضبوط نہیں بنتا ہے ، بلکہ وہ ملک آگے بڑھتا جس میں مرد وہاں کی خواتین کا احترام کرتے ہیں اور ان پر آئی مصیبت میں ان کا ساتھ دینے کے لئے کھڑے ہوتے ہیں۔ پہلوان اس جذبے میں بازی مار جاتے ہیں۔ ہر گورو اپنے شاگرد کو کھیل کے ساتھ ساتھ خواتین کی عزت کرنا بھی سکھاتا ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا