بیک ٹو ولیج دوم

0
0

ترقیاتی کمشنر گاندربل نے نامہ نگاروں کو جانکاری فراہم کی

گاندربل22نومبر2019؁ء بیک ٹو ولیج پروگرام دوم جو کہ جموںو کشمیر میں 25نومبر سے شروع ہورہا ہے کی مناسبت سے آج ترقیاتی کمشنر گاندربل حشمت علی خان نے نامہ نگاروں کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران پروگرام کی وسیع تشہیر پر زوردیا ۔ انہوںنے کہا کہ بیک ٹو لیج پروگرام کا مقصد حکمرانی کو عوام کی دہلیز تک پہنچانا اوردیہی علاقوں میں ترقیاتی عمل میں سرعت لانا ہے تاکہ عوام اور انتظامیہ کے درمیان فاصلوں کو کم کیاجاسکے۔ نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ بیک ٹو ولیج پروگرام کے پہلے مرحلے کے اختتام کے بعد دیہی علاقوں میں ترقیاتی کاموں میں سرعت لانے کے علاوہ عوامی مطالبات کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے گئے اوراس وقت کئی پروجیکٹ تکمیل کے آخری مرحلے میںہیں جن کے لئے پانچ کروڑ روپے کی رقم منظور کی گئی ہے ۔جب کہ ان کاموں کی تکمیل کے سلسلے میں 8.85کروڑ روپے کے کنورجنس پلان کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے لئے تیاریوں کوحتی شکل دی گئی ہے اورسینئر آفیسران کو پنچایتوں کے لئے تعینات کیا گیا ہے تاکہ وہ ترقیاتی کاموں کے تقاضوں کے بارے میں موقعہ پر ہی جانکاری حاصل کرسکیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا