جموں کشمیر بنک نہیں بلکہ دوسرے بنک اس میں ضم ہوں گے: آر کے چبر

0
0

سری نگر،   (یو این آئی) جموں کشمیر بنک کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چبر نے کہا ہے کہ جموں کشمیر بنک کسی بھی بنک میں ضم نہیں ہوگا بلکہ دیگر کچھ بنک جموں کشمیر بنک میں عنقریب ضم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کی بحالی کے فوراً بعد بنک ایسو سیٹس اور پروبشنری افسروں کے نتائج کو ظاہر کیا جائے گا۔موصوف چیئرمین نے ایک انٹرویو میں کہا: ‘میرا ماننا ہے کہ مستقبل قریب میں جموں کشمیر بنک میں دوسرے بنک ضم ہوجائیں گے جموں کشمیر بنک کسی دوسرے بنک میں ضم نہیں ہوگا، جموں کشمیر بنک کی مالک جموں کشمیر حکومت ہے اور جس بنک کی مالک جموں کشمیر کی حکومت ہوگی وہ بنک کسی دوسرے بنک میں ضم نہیں ہوگا’۔بنک ایسو سیٹس اور پروبشنری افسروں کی اسامیوں کے لئے سال رواں کے ماہ اپریل میں لئے گئے امتحانات کے نتائج ظاہر کرنے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: ‘ہم چاہتے ہیں کہ عمل بہت جلدی مکمل ہوجائے اس پر کافی خرچہ آیا، لیکن یہاں پچھلے کافی دیر سے نیٹ ورک معاملہ ہے جس کی وجہ سے اس عمل نے طول پکڑا، میں یقین دلاتا ہوں کہ انٹرنیٹ بحال ہونے کے فوراً بعد نتائج کو ظاہر کرنے کی کوشش کی جائے گی’۔کشمیر میں انٹرنیٹ کی مسلسل معطلی سے بنک کاری پر مرتب ہوئے اثرات کے بارے میں آر کے چبر نے کہا: ‘کشمیر میں انٹرنیٹ کی معطلی سے بنک کاری متاثر ہوئی لیکن جو تاجر کشمیر سے باہر ہے اس کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہیں ہے’۔موصوف چیئرمین نے کہا کہ جموں کشمیر حکومت کے تمام ملازمین خواہ وہ سبکدوش ہیں یا ابھی نوکری ہی کررہے ہیں، جے کے بنک کے ساتھ براہ راست جڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں اور کشمیر دونوں خطے میرے لئے یکساں ہیں۔ماضی میں میرٹ کے معاملے کے متعلق امیدواروں کی طرف سے احتجاج کرنے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں آر کے چبر نے کہا: ‘مستقبل میں ایسی نوبت نہیں آئے گی، ریاست اب یونین ٹریٹری بن گئی ہے اور اب قومی سطح کے قواعد و ضوابط کے تحت ہی فیصلے لئے جائیں گے’۔قابل ذکر ہے کہ پروبشنری افسروں اور بنکنگ ایسو سیٹس اسامیوں کے لئے امتحانات ماہ اپریل میں منعقد ہوئے تھے اور متعلقہ حکام نے نتائج عنقریب ظاہر کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن نصف سال بیت جانے کے باوجود بھی فی الوقت نتائج ظاہر نہیں کئے گئے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا