شوپیان //ترقیاتی کمشنر شوپیان چودھری محمد یٰسین نے اے ڈی سی اور دیگر متعلقہ آفیسران کے ہمراہ شرمال شوپیان کا جائزہ لیا اوروہاں خانہ بدوشوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر خانہ بدوش کنبو ں میں فی کس 10کلوگرام چاول اور کمبل تقسیم کئے۔ترقیاتی کمشنر نے ضلع راجوری کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے خانہ بدوشوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی دی۔