بڈگام ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام طارق حسین گنائی نے ڈیزاسٹر منیجمنٹ سسٹم کی موثر عمل آوری اور اس مقصد کے لئے ضروری مشینری کے حصول پر زوردیا ہے۔ایک میٹنگ کے دوران ڈی سی نے متعلقہ آفیسران کو ڈیزاسٹر منیجمنٹ پلان کے لئے ضروری آلات اور مشینری کے حصول کے علاوہ ای او سی میں موجود رہنے کی ہدایت دی تاکہ امکانی آفات سماوی کے دوران انسانی جانوں کے زیاں اور جائیداد کو ہونے والے نقصان کو کم کیاجاسکے۔ انہوںنے کہا کہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ مراکز میں لینڈ لائین سروس اور وائر لیس سیٹ کی دستیابی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔جب کہ 15ٹیسٹڈ سلیپنگ بیگوں ،سیڑھیوں ،کٹرس،لائف سیونگ جیکٹس اور مزید 20000ریت کے تھیلوں کی دستیابی کے لئے بھی اقدامات کئے جانے چاہیں۔ اس دوران ترقیاتی کمشنر نے ضلع بھر میں قائم کئے جانے والے باز آباد کاری مراکز میں دستیاب رکھی جارہی سہولیات کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔