ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے ضلع میں لازمی اشیأ کی دستیابی کا جائزہ لیا 

0
0

 

پلوامہ ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھولنگر نے آج آفیسران کی ایک میٹنگ میں ضلع میں اہم اشیأ کی سٹاک وسپلائی پوزیشن کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں اے ڈی سی ،اے ڈی فوڈ ،پٹرول پمپ/گیس ایجنسی مالکان اوردیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ ضلع میں موسم سرماکے لئے راشن ،پٹرول ،ڈیزل ،بالن ،ایل پی جی اوردیگر اہم اشیأ کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے جب کہ ضلع میں اب تک 231700لیٹر پٹرول،518000لیٹر ڈیزل،اوردیگر اہم اشیأ کی دستیابی کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں جب کہ 28700کوئنٹل چاول میں سے24000کوئنٹل چاول صارفین کو وگذار کیا گیا ہے اورایم ایم ایس کے تحت 9500کوئنٹل چاول کو بھی دستیاب رکھاجارہا ہے۔ اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں مختلف مقامات پر اشیأ ضروریہ کا سٹاک دستیاب رکھیں تاکہ ضرورت کے وقت اسے لوگوں کو فراہم کیاجاسکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا