ترقیاتی کمشنر گاندربل نے او ایس سی سکیم کی عمل آوری کاجائزہ لیا

0
0

 

گاندربل ترقیاتی کمشنر گاندربل حشمت علی خان نے آج آفیسران کی ایک میٹنگ میں ضلع میں تشدد سے متاثرہ خواتین کے لئے او ایس سی سکیم کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی ،چیف میڈیکل آفیسر ،پروگرام آفیسر،آئی سی ڈی ایس اورسی ای او کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔ اس موقعہ پر پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس نے ترقیاتی کمشنر کو سکیم کے خدوخال کے بارے میں جانکار ی دی ۔انہوںنے کہا کہ اسکیم کے تحت ون سٹاف سینٹر س قائم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ تشدد سے متاثرہ خواتین کو ایک ہی چھت کے نیچے پانچ اہم خدمات میسر رکھی جاسکیں۔اس موقعہ پر پروگرام آفیسرآئی سی ڈی ایس نے بتایا کہ ضلع ہسپتال گاندربل میں اوایس سی کے قیام کے لئے تین کمروں کی نشاندہی کی گئی ہے جو عنقریب ہی کام کاج شروع کریں گے۔ ترقیاتی کمشنرنے پروگرام آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ اس سلسلے میں تمام لوازمات فوری طور مکمل کریں تاکہ ضلع میں سکیم کی من وعن عمل آوری کو یقینی بنایا جاسکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا