مہاراشٹر میں حکومت سازی پر بی جے پی-شیو سینا سے پوچھو: شرد پوار

0
0

نئی دہلی،   (یواین آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ اور مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی شرد پوار نے پیر کے روز کہا کہ ریاست میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں ان سے نہیں بلکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور شیوسینا سے پوچھا جانا چاہئے ۔دارالحکومت آئے مسٹر پوار نے یہاں میڈیا سے بات چیت میں مہاراشٹر میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں پوچھے گئے سوالات پر پارٹی کی حکمت عملی کا انکشاف نہیں کیا اور کہا کہ اس سلسلے میں ان سے پوچھنے کے بجائے "بی جے پی اور شیوسینا سے پوچھو۔مہاراشٹر میں گزشتہ مہینے ختم ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اور شیوسینا نے مل کر الیکشن لڑا تھا۔ دونوں جماعتوں نے 288 رکنی اسمبلی میں اکثریت حاصل کرلی تھی لیکن بعد میں وزیر اعلی کے عہدے کے سلسلے میں تنازعہ ہو گیا۔ بی جے پی کو 105 نشستیں اور شیوسینا کو 56 سیٹیں ملی تھیں۔شیوسینا وزیر اعلی کے عہدے پر 50۔50 کا فارمولہ چاہتی ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ پہلے ڈھائی سال کے لئے شیوسینا کا وزیر اعلی بنایا جائے جبکہ بی جے پی اس کے لئے تیار نہیں ہے ۔مسٹر پوار آج دہلی میں کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کریں گے ۔ این سی پی سربراہ نے محترمہ گاندھی کے ساتھ ملاقات کا وقت نہیں بتایا ہے ۔ مہاراشٹر اسمبلی کا الیکشن دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کے ساتھ لڑا تھا۔انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں مہاراشٹر میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں پوچھے گئے سوالات کو نظرانداز کردیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ محترمہ سونیا گاندھی کے ساتھ ان کی خیرسگالی ملاقات ہوگی۔فی الحال ریاست میں صدر راج نافذ ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا