وزیر اعظم کی سرپرستی میں سیاسی بیان بازی بے معنٰی
سرینگر؍:کے این ایس / سینئر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر سیف الدین سوز نے اپنے ایک تحریری بیان میں وزیر اعظم ہائوس میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ کو ان کے بیان پر ہدف تنقید بنایا ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق سابق مرکزی وزیر سیف الدین سوز نے تحریری بیان میں کہا کہ مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ یہ محسوس کر رہے ہیں کہ وہ وزیر اعظم نریندرا مودی کی سرپرستی میں کوئی بھی سیاسی بیان دے سکتے ہیں جبکہ اس کے بیان کی اس کے سرپرستی سے حوصلہ افزائی ملنا مشکل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر جتندر سنگھ بیانوں پر بیان جاری کر رہے ہیں ۔ حالیہ بیان میں ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا تھا کہ 3 سابق وزرائے اعلیٰ کی نظر بندی سے جموں و کشمیر میں سیاسی نظام محفوظ رہے گا ، پر سیف الدین سوز نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتندر سنگھ کو ہدف تنقید بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بیان جاری کرنا فاسیسٹ کلچر کی نشاندہی کرتا ہے جبکہ یہ بیان ڈاکٹر جتندر سنگھ کی پسماندگی کو بھی ایاں کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے قریبی ساتھی جس طرح کے بیان جاری ہیں ایسا لگ رہا ہے کہ وہ ملکی سیاست پر قابض ہوگئے ہیں اور بیانات جاری کے دوران وہ سیاسی اصولوں کا بھی پاس و لحاظ نہیں رکھتے ۔ سیاسی نظر بندوں کو ایم ایل اے ہوسٹل منتقل کئے جانے پر کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا کہ اگر جموں و کشمیر کی انتظامیہ کا یہ رویہ سیاسی نظام کے تئیں ہیں تو سوال کھڑا ہوتا ہے کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کیسے منعقد ہونگے