جموں کشمیر بینک چئیرمین کا تاریخی دورہ پونچھ اختتام پذیر

0
0

ڈاک بنگلہ پونچھ میں عوام کے ساتھ میٹنگ میں کی ملاقات۔
تنویر پونچھی
پونچھ//جموں و کشمیر بینک جو کہ ریاست کا واحد بڑا معاشی ذریعہ ہے کے چئیرمین و منیجنگ ڈائریکٹر آر کے چھیبر نے پونچھ کا دورہ کر کے بینک کے کاموں کا جائزہ لیا انہوں نے اس سلسلے میں ڈاک بنگلہ پونچھ میں ایک میٹنگ بھی منعقد کی جس دوران کارپوریٹ سیکٹر سے جڑے لوگ و دیگر عوامی نمائندے بھی موجود رہے اور بینک کی طرف سے عوام کو مہیا کرائی جانے والی سہولیات سے متعلق جانکاری لی اس دوران صحافیوں سے بات کرتے ہو? چئیرمین موصوف نے کہا کہ جموں کشمیر بینک اپنے صارفین کی ہر ممکن مدد کرے گا جہاں پر عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا ہو گا وہاں بینک کے ملازم ہمہ وقت تیار رہیں گے انہوں نے حالیہ افواہوں جن میں جموں و کشمیر بینک کو دوسرے بینکوں میں ضم کرنے کی بات کئی جا رہی ہے کو بھی سرے سے خارج کیا انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر بینک کی ریاست میں 100 سے زائد شاخیں ہیں اور بیرون ریاست بھی بینک کی شاخیں ہیں اور بینک عالمی سطح پر شناخت پا چکا ہے اسلیے کسی دوسرے بینک کیساتھ ضم ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ واضع رہے کے پونچھ کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کے کسی بینک کے چئیرمین نے یہاں کا دورہ کر کے عوام سے بھی ملاقات کی اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا کے جموں کشمیر بینک کے چئیرمین نے پونچھ کا دورہ کیا ہو

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا