ٹاپر کلاسز پونچھ کی جانب سے جنرل مینٹل ایبلٹی ٹسٹ 2018 کے اختتامی نتائج کا اعلان۔

0
0

شاہد احمد ہکلہ نے اول جبکہ عمران احمد و شہزاد احمد نے دوسرا و تیسرا مقام حاصل کیا
تنویر پونچھی
پونچھ//ٹاپر کلاسز پونچھ کی جانب سے طلبائ کی ذہنی کیفیات کو ابھار کر انہیں دماغی طور پر قابل بنانے کے لیے منعقد کیے جانے والے جنرل مینٹل ایبلٹی ٹسٹ کے ختمی نتائج آج شائع کیے گے جس میں گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول پونچھ کے طالب علم شاہد احمد ہکلہ نے اول پوزیشن جبکہ اسی سکول کے مزید دو طلبائ عمران احمد و شہزاد احمد نے بدستور دوسری و تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس امتحان میں امتیازی حیثیت حاصل کرنے والے طالب علم کو ٹرافی و 1000 روپے کے نقد انعام سے نوازا گیا جبکہ دوسری و تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو بھی 500 و 300 کے نقد انعام سے نوازا گیا جبکہ ٹرافیاں بھی دی گئیں اس موقع پر اضافی ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ ملک زادہ شیراز الحق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ پرنسپل ایم پی اے تریپاٹھی نے بطور مہمان اعزازی شرکت کی واضع رہے کہ اس پروگرام کا انعقاد ماڈرن پبلک اکیڈمی پونچھ میں کیا گیا تھا تقریب پر بولتے ہو? مہمان خصوصی اضافی ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ ملک زادہ شیراز الحق نے امتحان میں امتیازی حیثیت حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ مستقبل میں اور زیادہ محنت کریں اور ملکی سطح پر اپنا اور اپنے ضلع کا نام روشن کریں واضع رہے کہ اس امتحان میں کل 366 طلبائ نے حصہ لیا تھا جو سول سروس امتحانات کے لیے خواہشات رکھتے ہیں اور 20 اکتوبر کو اس امتحان کا انعقاد کیا گیا تھا جبکہ آج نتائج کے اعلان بھی کر دیے گئے ہیں مہمان خصوصی نے اس موقع پر ادارے کے سرپرست و معاونین کو بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے مبارکباد بھی پیش کی اور کہا کہ اس طرح بچوں میں آگے آنے کے لیے ایک جوش پیدا کیا جا سکتا ہے انہوں نے اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے میں ضلع انتظامیہ کے طرف سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی پروگرام کے آخر پر پروگرام ڈائیریکٹر نے تمام مہمانوں و شرکائ کا شکریہ ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا