وارڈ شڈول ٹرائیپ لیکن وہاں کوئی شڈول ٹرائیپ ووٹر نہیں!!!!

0
0

پنچائیت بیدار وارڈ نمبر چار بے یارومددگار
ریاض ملک
منڈی//منڈی بلاک کی پنچائیت بیدار کے وارڈ نمبر 4 میں اج تک الکشن نہیں ہواہے- جس کی وجہ سے عوام میں تشویش پائی جارہی ہے- لوگوں کا کہنارھاکہ وارڈ کو شڈول ٹرائیپ ریزرو کردیاگیاہے- لیکن وارڈ میں کوئی بھی ووٹر شڈول ٹرائیپ نہیں ہے- شڈول ٹرائیپ ووٹر نہ ہونے کی وجہ سے پنچائیت انتخابات کے دوران کوئی بھی امیدوار اپنافارم نہیں بھر پایاتھا-وارڈ کے لوگوں نے عرفان احمد کو اپنے وارڈ کے تمام ترقیاتی کام کروانے کے لئے بلامقابلہ چناتھالیکن ایس ٹی سارٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے ان کا فارم بھی نہیں بھرنے دیاگیاتھا- اور اس وقت یہ وعدہ کہا تھاکہ جلد اس وارڈ کا مسئلہ حل کرکے دوبارہ الکشن کرویاجایگالیکن اج تک معاملہ جوں کا توں ہے- جس کی وجہ سے اس وارڈ میں کوئی بھی وارڈ پنچ منتخب نہیں ہوپایاتھا-اور لوگوں نے جس وارڈ ممبر کو چناہ تھا اس کو بھی گرام سبھائ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی تی ہے- اور نہ ہی کوئی کام کام کرنے دیاجاتاہے- جس کی وجہ سے وارڈ میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہوپارہاہے- نہ ہی کوئی افیسر اور نہ ہی کوئی عوامی نمائیندہ ہی اس عوام کی داد رسی کرنے کے لئے تیار ہورہاہے- جس کی وجہ سے پنچائیت بیدار کے وارڈ نمبر چار کی عوام بے یارومددگار نظر آرہی ہے- بلاک ڈولپمنٹ آفیسر سے لیکر ضلع ترقیاتی کمیشنر تک بھی تحریری رسائی کی مگر اج تک اس وارڈ کی عوام کو انصاف نہیں مل پایاہے- انہوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ ازسر نو اس وارڈ کی طرف توجہ دیے کر اس وارڈ کے مشکالات کا ازالہ کروائیں -اس موقع پر پنچ عرفان احمد مختار احمد محمد شفیع غلام قادر غلام احمد محمد اشرف منظور احمد تنویر احمد ظہور احمد محمد رفیق وغیرہ نے لفٹینٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ تحصیل منڈی کی پنچائیت بیدار کے وارڈ نمبر چار کی عوام کے ساتھ انصاف کا معاملہ کرے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا