منڈی شعیہ محلہ میں بھار پتھر آنے سے دو رہائیشی مکانوں کو نقصان عیال بچابال بال

0
0

سرپنچ منڈی نے تمام محلہ کو متبادل جگہ فراہم کرنے کی انتظامیہ سے کی فریاد
ریاض ملک
منڈی // سخت بارشوں کی وجہ سے تحصیل ہیڈ کواٹر منڈی پر اج شام دوبجے بھاری پتھر آنے سے دورہائیشی مکانوں کو سخت نقصان ہواہے- اور گھر کے رہائیشی بال بال بچ گئے ہیں – شریف حسین ولد غلام حسین ماسٹر اکبر علی ولد غلام رسول انصاری ساکنان منڈی کے رہائیشی مکان کو سخت نقصان ہوا- جو کو دیکھتے ہوے تحصیلدار منڈی اور ایس ایچ او منڈی نے موقع پر پہونچ کر معائینہ کیا – اس حوالے سے سرپنچ منڈی مبشر حسین بانڈے منڈی نے زرایع ابلاغ سے بات کرتے ہوے کہا اج سے قبل چند سال پہلے بھی پتھر انے سے مکانوں کا نقصان ہواتھادقنوں مکانوں کے ٹین اور لنٹر بھی ٹوٹ چکاہے -مکان کے ساتھ ساتھ گھر میں رکھا لاکھوں کا سامان بھی بری طرح برباد ہوچکاہے- دونوں رہائیشی تین اور دومنزلہ مکانوں کو اج نقصان ہواہے- اور مستقبل میں بھی یہاں پھتر انے کا اندیشہ برقرار ہے – انہوں نے کہا اس قبل بھی ہم نے ضلع انتظامیہ کو اگاہ کرتے ہوے تحریری طور پر گزارشات پیش کی تھی – لیکن اج تک انتظامیہ نے اس پر بھی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی ہے – اور یہاں منڈی کے پیچھے کا بلندترین پہاڑ پر سے سخت بارشوں سے وقفہ وقفہ سے پتھر اتے رہتے ہیں جس کو دیکھتے ہوے انہوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ قریب ایک سو کنبوِں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ان لوگوں کو کسی محفوظ جگہ پر پلاٹ فراہم کریں تاکہ یہاں کے مکین اپنے مال واعیال کو وہاں منتقل کرسکیں – انہوں نے تحصیلدار منڈی سے اور ایس ایچ او منڈی سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ اپنی ریپورٹ میں اس محلہ شیعاں کی خطر ناک حالت کو انتظامیہ کے نام تحریری طور پیش کریں –

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا