ماسٹر منیر کی والدہ داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں متعدد سماجی و سیاسی شخصیات نے کیا تعزیت کا اظہار

0
0

تنویر پونچھی
پونچھ// ضلع پونچھ کے گاؤں شاہپور کی مشہور شخصیت و سماجی کارکن ماسٹر منیر کی والدہ محترمہ آج قلیل علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ کر مالک حقیقی سے جا ملیں اس موقع پر متعدد سماجی و سیاسی کارکنان نے ان کے انتقال پرملال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ ایک شریف النفس خاتون تھیں اور علاقے میں ان کے جانے سے جو خلا پیدا ہو گیا اس کو پر کرنے میں بھی وقت لگے گا انہوں نے مرحومہ کی بخشش کے لیے و لواحقین کے صبر جمیل کی بھی دعا کی جن اہم شخصیات نے ان کے ساتھ اظہار افسوس کیا ہے ان میں عبدل رشید شاہپوری، سینئر کانگریس لیڈر چوہدری ریاض بشیر ناز اکرم نائک سابق ممبر لیجسلیٹو اسمبلی اعجاز جان و صحافی طبقہ نے بھی ان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا