پوار سے بات چیت کرنے کے لئے کانگریسی لیڈر ممبئی روانہ

0
0

یواین آئی

نئی دہلی// کانگریس نے مہاراشٹر میں نئی حکومت تشکیل دینے کی سرگرمیوں کے درمیان پارٹی کے سینئر لیڈر احمد پٹیل، ملک ارجن کھڑگے اور کے سی وینو گوپال پر مشتمل ایک گروپ تشکیل دیا ہے جو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار کے ساتھ بات چیت کرے گا۔مسٹر وینو گوپال نے منگل کے روز یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس سے قبل صبح کانگریس صدر سونیا گاندھی نے این سی پی سربراہ کے ساتھ فون پر بات کی اور تازہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ انھوں نے بتایا کہ مسٹر پوار کے ساتھ بات چیت کے بعد محترمہ گاندھی نے تین سینئر لیڈروں مسٹر پٹیل، مسٹر کھڑگے اور مسٹر وینو گوپال پر مشتمل ایک گروپ تشکیل دیا ہے ۔یہ گروپ ممبئی کے لئے روانہ ہو گیا ہے اور جلد از جلد مسٹر پوار سے ملاقات کرے گا ۔اس دوران مسٹر کھڑگے نے کہا ہے کہ مسٹر پوار کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے لیکن تفصیلی مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا ۔ یہ فیصلہ اجتماعی ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں این سی پی اور کانگریس کا انتخابات سے قبل اتحاد تھا اور حتمی فیصلہ مل کر ہو گا ۔ انہوں نے کہا‘‘این سی پی کے ساتھ ہماری بات چیت ہو رہی ہے ۔ اس کے پورا ہونے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ’’۔ذرائع کے مطابق یہ گروپ مہاراشٹر میں کانگریس کے لیڈروں کے علاوہ دیگر جماعتوں کے لیڈروں کے ساتھ بھی نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں بات چیت کرے گا اور مستقبل کی حکمت عملی طے کرے گا ۔ پیر کی صبح کانگریس کی اعلی ٰ پالیسی ساز ورکنگ کمیٹی کی محترمہ گاندھی کی صدارت میں میٹنگ ہوئی جس میں مہاراشٹر میں سیاسی صورتحال کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا ۔ ورکنگ کمیٹی کے میٹنگ کے بعد پارٹی کی مہاراشٹر اکائی سے تبادلہ خیال کیا گیا ، بعد میں کانگریس صدر نے مسٹر پوار سے بات چیت کی ۔مسٹر وینو گوپال نے کہا کہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے بعد حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں وہاں کے سیاسی حالات پر پارٹی مسلسل نظر رکھ رہی ہے ۔ شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے اور محترمہ گاندھی کے درمیان بھی فون پر بات چیت ہوئی ہے ۔ گزشتہ صبح شیو سینا لیڈر اروند ساونت نے مرکزی کابینہ سے یہ کہتے ہوئے استعفی دیا ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان پیدا شدہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کا حکومت میں رہنا مناسب نہیں ہے ۔مہاراشٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیوسینا کے نئی حکومت تشکیل دینے میں ناکام رہنے کے بعد گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے این سی پی کو مدعو کیا ہے ۔مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو 105 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں اور یہ سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری ہے ۔ شیوسینا کے پاس 57 اراکین اسمبلی جبکہ این سی پی کو 54 سیٹوں پر جیت حاصل ہوئی ہے ۔ اسمبلی میں کل 288 سیٹیں ہیں اور اکثریت کے لئے 145 سیٹیں چاہئے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا