ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے انڈسٹرئیل یونٹوں کا معائنہ کیا

0
0

صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے نقشہ راہ پر کیا تبادلہ خیال
بارہمولہ//ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو نے آج ضلع میں کئی انڈسٹرئیل یونٹوں کا معائنہ کیا اورمتعلقین کے ساتھ صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے نقشہ راہ پر تبادلہ خیال کیا۔ اُن کے ہمراہ جنرل منیجر ڈی آئی سی بارہمولہ اوردیگر متعلقہ آفیسران بھی تھے۔ دورے کے دوران جنرل منیجر ڈی آئی سی نے بتایا کہ ضلع میں رجسٹرڈ انڈسٹرئیل یونٹوںکی تعداد 1561ہے جہاں سے 7400افراد کو روزگار حاصل ہوتا ہے۔ بعد میں ترقیاتی کمشنر نے سرکردہ صنعتکاروں اوریونٹ ہولڈروں کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران ضلع میں صنعتوں کے فروغ کے لئے لازمی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ ترقیاتی کمشنر نے مختلف لائین محکموں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران لازمی خدمات کی بحالی کے لئے بھی اقدامات کاجائز ہ لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا