باغبانی کو ہوئے نقصان اورلازمی خدمات کی دستیابی کا جائزہ لیا
بانڈی پورہ//ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ شہباز احمد مرزا نے آج سوناواری سب ڈویژن کا تفصیلی دورہ کرکے حالیہ برفباری سے میوہ باغات کو ہوئے نقصان اورلوگوں کے لئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ ترقیاتی کمشنر نے حاجن،سمبل،نسہ بل ،صدر کوٹ اوراجس میں طبی مراکز کا دورہ کرکے مریضوں کو علاج ومعالجہ کی سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔انہوںنے اس مقصد کے لئے مریضوں اورتیمارداروں کے علاوہ ہسپتال عملے کے ساتھ بات چیت کی۔انہوںنے ترقیاتی کمشنر بانڈی کو ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات کے بارے میں جانکاری دی ۔جب کہ ترقیاتی کمشنرنے حیات بخش ادویات ،آکسیجن سیلنڈرس اورہیٹنگ انتظامات کے بارے میں بھی استفسار کیا۔ بعد میں ترقیاتی کمشنر نے ضلع میں بجلی کی بحالی کے لئے کئے جارہے انتظامات کاجائزہ لیا۔اس موقعہ پرانہوںنے بتایا کہ سوناواری سب ڈویژن کے بیشتر علاقوںمیں بجلی سپلائی بحال کی گئی ہے جب کہ دیگر علاقوںمیں بھی بجلی سپلائی کی بحالی کے لئے سرعت کے ساتھ اقدامات کئے جارہے ہیں۔