ترکی نے امریکی جہادی کو ملک بدرکردیا

0
0

مزید سات جرمن جہادیوں کو سات کو رواں ہفتے کے اختتام پر ملک بدر کردیا جائیگا،وزارت داخلہ
استنبول۔( یو این این)ترکی نے ایک امریکی جہادی کو ملک بدرکردیا ہے اور جرمنی سے سات مزید سات کو رواں ہفتے کے اختتام پر ملک بدر کردیا جائیگا،یہ بات وزارت داخلہ کے ترجمان نے پیرکو کہی ہے ۔ سرکاری نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق ترجمان اسمائیل کیٹاکلی نے کہا کہ ایک امریکن غیر ملکی جنگجو کو قوائد و ضوابط مکمل ہونے کے بعد ترکی سے واپس بھیج دیا گیا ہے ۔جرمنی سے تعلق رکھنے والے سات غیر ملکی دہشت گردجنگجوئوں کا سفری پروگرام وطن واپسی مراکز پر مکمل ہوچکا ہے انہیں 14نومبر کو ملک بد ر کردیا جائیگا ۔ وزیر داخلہ سلیمان سوئلو کا گزشتہ ہفتے کہنا تھاکہ ترکی کی حراست میں آئی ایس کے غیر ملکی جنگجوئوں کی تعداد1200کے قریب ہے اور شمالی شام میں حالیہ کارروائی کے دوران 287کو حراست میں لیا گیا تھا ۔ سوئلو نے جمعہ کو کہا تھا کہ ہم تین ،پانچ ،دس افراد کو واپس بھیجیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس عمل سے بچنے کی کوشش کی کوئی ضرورت نہیں ہے ،ہم انہیں واپس آپ کے پاس بھیجیں گے،آپ جیسا چاہیں ان سے نمٹیں۔یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ترکی ان لوگوں کو بھی ملک بد رکرسکے گا جن کی شہریت ختم ہوچکی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا