جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر ایکتا ویلفیئر ایسوسی ایشن کی ۲۵سالہ روایت برقرار

0
0

پولس کمشنر سنجے بروے نے عیدمیلادالنبیﷺ کے شرکاء جلوس کا پرجوش خیر مقدم کیا
ممبئی۔ ۱۱؍نومبر: (یو این این) ایکتا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ذمہ داروں نے اپنی ۲۵ سالہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی محمد علی روڈ نزد پٹیل ہوٹل عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر شرکاء جلوس کے خیر مقدم کے لیے استقبالیہ اسٹیج کا انعقاد کیا۔ ایکتا ویلفیئر ایسوسی ایشن کی ۲۵سالہ روایت رہی ہے کہ ہرسال عیدمیلاد النبیﷺ کے موقع پر پولس کمشنر خصوصی طو رپر اسٹیج پر حاضر ہوکر شرکاء جلوس اور قائد جلوس کا خیر مقدم کرتے ہیں او ر امن آشتی کا پیغام دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایکتا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ارکان میں ہندو، مسلم، سماجی کارکن، دانشور اور تمام ملت ومسلک کے افراد شامل ہیں جو باہمی اتحاد واتفاق، اخوت و بھائی چارگی، مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں اور شہر میں امن وامان کو قائم رکھنے کیلیے ہمیشہ جدوجہد جاری رکھتے ہیں۔ جلسے کا آغاز یاسین آصف اقبال کی تلاوت کلام پاک اور ترجمہ سے ہوا، ایکتا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی وصدر اقبال میمن آفیسر نے اپنے استقبالیہ خطبے میں تمام مہمانوں کا تفصیلی تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایکتا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے قیام کا مقصد ہی یہ ہے کہ شہر میں امن وآشتی،اتحاد ویکجہتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیاجائے اور یہ کام ہم گزشتہ ۲۵ برسوں سے انجام دے رہے ہیں۔ پولس کمشنر سنجے بروے نے شہرمیں امن وامان قائم رکھنے اور محمدﷺ کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر پولس کمشنر کے ہاتھوں یتیم خانہ کے بچوں کی شال پوشی اور چاکلیٹ کے پیکٹ سے عزت افزائی کی گئی۔ ساتھ ہی بہتر سماجی خدمات کے لیے سندھیا وکرم سنگھ پونڈرے، رمیش لیلا رام لوہانا، رویندر کور منجیت سنگھ پلاہے، ڈاکٹر عرفان اجمیری اور مفتی محمد منظور ضیائی کوپولس کمشنر کے ہاتھوں توصیفی سند سے نوازا گیا۔ آل ا نڈیا میمن جماعت فیڈریشن کی جانب سے گریس فائونڈیشن کو ایک ایمبولینس عطیہ دیاگیا جس کا افتتاح پولس کمشنر کے ہاتھوں سے کیاگیا۔ اس موقع پر آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن کے صدر اقبال میمن آفیسر ، سکریٹری عزیز مچھی والا، شاکر باٹلی والا، صبیحہ شاداب پٹیل، عمران فروٹ والا، الطاف ہولی، آصف ابا جما، شکیل باٹلی والا، انور بھابھا، عبدالرحمان باٹویا وغیرہ موجود تھے۔ خلاف ہائوس سے نکلنے والا عید میلادالنبیﷺ کا عظیم الشان جلوس شہر کے مختلف شاہراہوں سے گزرتے ہوئے قائد جلوس کی سواری جیسی ہی ایکتا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے استقبالیہ اسٹیج کے قریب پہنچی ایک جم غفیر نے نعرہ تکبیر اور نعرہ رسالتﷺ کے فلک شگاف نعروں سے شرکاء جلوس اور قائد جلوس کا پرجوش خیر مقدم کیا۔ تمام قائدجلوس استقبالیہ اسٹیج پر تشریف لائے جن میں خاص طور پر سوامی اگنی ویش، سرفراز آرزو، ایم ایل اے امین پٹیل، پروفیسر غلام یحییٰ انجم، کونسلر جاوید جنیجا، ادریس قریشی، نظام الدین راعین، امین سلایا، ارشد صدیقی وغیرہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر سوامی اگنی ویش نے مجمع کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپﷺ صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ سارے عالم کیلئے رحمت بناکر بھیجے گئے ، انہوںنے وید اور قرآن کے حوالوں سے پوری انسانیت کو ایک کنبہ قرار دیا اورمحمد ﷺ کے حسن اخلاق، محبت وہمدردی، باہمی اتحاد واتفاق اور تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین کی۔ پولس کمشنرکے ہاتھوں تمام مہمانوں کی شال پوشی کرکے عزت افزائی کی گئی۔ طاہر اشرفی نے اپنے مخصوص لب ولہجہ میں نظامت کے فرائض انجام دئیے، اس اجلاس کو کامیاب بنانے میںایکتا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سرگرم کارکن رحیم سورتی، اقبال میمن، جاویدسکھی، شمیم اعجاز، اسرار احمد، ہارون پٹھان، محمد سلیم عمر باغبان وغیرہ نے اہم کردار ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا