لیفٹیننٹ گورنر نے صحت و طبی تعلیم سیکٹر اور ای آر اے پروجیکٹوں کی عمل آوری کا جائزہ لیا

0
0

جموں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو نے سول سیکرٹریٹ جموں میں منعقد ہ الگ الگ میٹنگوں کے دوران صحت و طبی تعلیم سیکٹر اور اِکنامک ری کنسٹریکشن ایجنسی ( ای آر اے ) کی طرف سے چلائے جارہے پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔
چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، فائنانشل کمشنر محکمہ خزانہ ارون کمار مہتا، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری بپل پاٹھک کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران میٹنگ میں شامل تھے۔
فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اتل ڈولو نے محکمہ صحت کی طرف سے چلائے جارہے مختلف پروجیکٹوں پر تفصیلی خاکہ پیش کیااور ایوشمان بھارت سکیم کے تحت حصولیابیوں کا جائزہ لیا گیا۔
لیفٹیننٹ گورنر کو بتایا گیا کہ جموں وکشمیر نے آیوشمان بھارت ۔پردھان منتری جن آیوروگیہ یوجنا( اے بی ۔پی ایم جے اے وائی ) کے تحت 31لاکھ ہدف کے مقابلے میں 11.35لاکھ گولڈن کارڈ جاری کئے ہیں جو ملک بھر میں سب سے زیادہ ہیں۔
متعلقہ سیکٹر کے جائزہ کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے گولڈن کارڈوں کی تقسیم میں صد فیصد ہدف حاصل کرنے پر زور دیااور آیوشمان بھارت سکیم کی عمل آوری کے سلسلے میں تمام سرکاری ہسپتالوں میں اِنٹرنیٹ کنکشن فراہم کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے جموں وکشمیر کے تمام ہسپتالوں میں ہیوی ڈیوٹی جنریٹرنصب کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے طبی سیکٹر کے لئے بجلی کی فراہمی میں قابل تجدید توانائی کو بروئے کار لانے کی بھی صلاح دی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے طبی نگہداشت کے بنیادی ڈھانچے کو استحکام فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔ اُنہوں نے میڈی سٹیز کے کام کاج میں تیزی لانے ، 102اور 108 ایمبولنس خدمات کو چالو کرنے ، میڈیکل ویسٹ کے مناسب اخراج اور نیشنل ایمونزیشن پروگرام کے تحت مقررہ اہداف کو حاصل کرنے پر زور دیا۔
ایک اور میٹنگ کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے اِکنامک ری کنسٹریکشن ایجنسی کی طرف سے چلائے جارہے پروجیکٹوں کا جائزہ لیاجن میں 24گھنٹے پانی کی فراہمی ، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ ، سری نگر اور جموں شہروں میں شہری ٹرانسپورٹ یقینی بنانے کے معاملات شامل ہیں۔
پرنسپل سیکرٹری منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی روہت کنسل نے اس موقعہ پر ایک پرزنٹیشن دی۔مکانات و شہری ترقی کے پرنسپل سیکرٹری دھیرج گپتا اور سی ای او ، ای آر اے کی پرنسپل سیکرٹری اونی لواسا نے میٹنگ میں شرکت کی۔
جہلم توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ ( جے ٹی ایف آر پی )کا جائزہ لینے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے ڈرنیج کاموں کو ترجیحات میں شامل کرنے کی صلاح دی۔اُنہوں نے جموں وکشمیر میں قدرتی پانی کے ذخائر کو بحال کرنے پر بھی زور دیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے مؤثر ڈیزاسٹر کنٹرول روم قائم کرنے پر زور دیاجو سیلاب کی صورتحال کے بغیر بھی اپنا کام کاج انجام دیتا رہے ۔اُنہوں نے مختلف پروجیکٹوں کی عمل آوری کے دوران ای آر اے کو صلاح دی مستحکم کوالٹی کنٹرول یقینی بنائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا